WhatsApp آپ کو اپنے پیغامات میں منتخب متن میں تبدیلیاں کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ۔
اپنے پیغام کو ترچھا لکھنے کے لیے، متن کی دونوں جانب زیر کشید (انڈر اسکور) لگائیں، اس طرح:
_متن_
اپنے پیغگام کو جلی بنا کر لکھنے کے لیے، متن کے دونوں جانب ستارہ/نجمہ لگائیں، اس طرح:
*متن*
اپنے پیغام کو دروں لکیر لکھنے کے لیے، متن کے دونوں جانب ٹلڈا لگائیں، اس طرح:
~text~
اپنے پیغام کو یک وقفہ
بنانے کے لیے، براہ کرم اپنے متن کے دونوں طرف تین بیک ٹکس لگائیں، اس طرح :
```text```
مطبادل صورت میں:
* اپنے Android پر، آپ اپنی لکھی جانے والی تحریر کو ٹیپ کر کے دبائے رکھ سکتے ہیں > مزید > اور ترچھا (ایٹالیسائز)، جلی (بولڈ)، دروں لکیر (اسٹرائک تھرو) اور یک وقفہ (مونو اسپیس) کے بیچ انتخاب کر سکتے ہیں۔
* اپنے iPhone پر، آپ اپنی لکھی جانے والی تحریر کو ٹیپ کر کے دبائے رکھ سکتے ہیں > BIU > اور ترچھا (ایٹالیسائز)، جلی (بولڈ)، اور دروں لکیر (اسٹرائک تھرو) کے بیچ انتخاب کر سکتے ہیں۔
توجہ: اس خصوصیت کو غیر فعال کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔