دوہری توثیق ایک آپشنل خصوصیت ہے جو آپ کے اکاؤنٹ کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ جب آپ کے پاس دوہری توثیق فعال ہو تو WhatsApp پر آپ کے فون نمبر کی توثیق کرنے کی کسی بھی کوشش کے ساتھ چھ ہندسوں والا PIN ضروری ہو جاتا ہے جو آپ نے اس خصوصیت کے ذریعے بنایا ہوتا ہے۔
دوہری توثیق کو فعال کرنے کے لیے، WhatsApp > ترتیبات > اکاؤںٹ > دوہری توثیق > فعال کریں پر جائیں۔
اس خصوصیت کو فعال کرنے پر، آپ چاہیں تو اپنا ای میل پتہ بھی درج کر سکتے ہیں۔ یہ ای میل پتہ آپ کے اپنا چھ ہندسوں والا PIN بھول جانے کی صورت میں WhatsApp کو ای میل کے ذریعے لنک بھیج کر دوہری توثیق کو غیر فعال کرنے کی اجازت دے گا اور آپ کے اکاؤنٹ کے تحفظ میں بھی مدد دے گا۔ ہم اس ای میل پتے کی درستگی کی تصدیق کرنے کیلئے اس کی توثیق نہیں کرتے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ لازمی طور پر ایک درست ای میل پتہ ہی فراہم کریں تاکہ اپنا PIN بھول جانے کی صورت میں آپ اپنے اکاؤنٹ سے باہر لاک نہ ہو جائیں۔
اہم: اگر آپ کو دوہری توثیق غیر فعال کرنے کی ای میل موصول ہو مگر آپ نے اس کی درخواست نہ کی ہو تو اس لنک پر کلک نہ کریں۔ ممکن ہے کوئی WhatsApp پر آپ کے فون نمبر کی توثیق کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔
اگر آپ کے پاس دوہری توثیق فعال ہے تو آپ کے PIN کے بغیر آپ کے WhatsApp کے آخری بار استعمال کے 7 دن کے اندر آپ کے نمبر کی دوبارہ توثیق کرنے کی اجازت ںہیں دی جائے گی۔ اسی طرح، اگر آپ اپنا PIN بھول جائیں مگر آپ نے دوہری توثیق فعال کرنے کیلئے کوئی ای میل فراہم نہ کی ہو تو آپ کو بھی آخری بار WhatsApp استعمال کرنے کے 7 دن کے اندر دوبارہ توثیق کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان 7 دنوں کے بعد، WhatsApp پر PIN کے بغیر آپ کے نمبر کی توثیق کرنے کی اجازت دے دی جائے گی مگر دوبارہ توثیق کرنے پر آپ اپنے تمام زیر التواء پیغامات سے محروم ہو جائیں گے یعنی کہ انہیں حذف کر دیا جائے گا۔ اگر WhatsApp پر آپ کے نمبر کی آخری بار WhatsApp استعمال کرنے کے 30 دن کے بعد دوبارہ توثیق ہوتی ہے اور وہ بھی آپ کے PIN کے بغیر تو کامیابی سے دوبارہ توثیق کرنے کے بعد آپ کا اکاؤںٹ حذف کر دیا جائے گا اور ایک نیا اکاؤںٹ بنایا جائے گا۔
نوٹ: آپ کا PIN یاد رکھنے میں مدد کرنے کیلئے، WhatsApp وقتاً فوقتاً آپ سے اپنا PIN درج کرنے کا کہتی رہے گی۔ دوہری توثیق کو غیر فعال کرنے کے علاوہ اس آپشن کو غیر فعال کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔