آپ اپنی باتوں اور میڈیا کی Google Drive کے اوپر بیک اپ نقل کر سکتے ہیں تاکہ اگر آپ اپناAndroid فون تبدیل کریں یا نیا فون لیں، تو آپ کی باتیں اور میڈیا ٹرانسفر کئے جا سکیں۔ ہماری رائے ہے کہ بذریعۂ Google Drive اپنی باتوں کی بیک اپ نقل بنانے سے پہلے اپنے فون کو Wi-Fi سے مربوط کریں کیونکہ بیک اپ فائلوں کی سائز بڑی ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ یہ فائلیں موبائل ڈیٹا کا استعمال کر لیں اور زیادہ چارجز کا بائث بنیں۔Google Drive پر بیک اپ نقل بنانے کے متعلق مزید جانیں:
کم سے کم ضرورتیں
آپ کے پاس Google Drive بیک اپ نقل کا استعمال کرنے کے لیے، یہ ہونا ضروری ہے:
- آپ کے فون پر ایک فعال Google کھاتا ہو۔
- آپ کے فون پر Google Play سے Google Play خدمات نصب کی ہوئی ہوں۔
- توجہ: Google Play خدمات صرف Android 2.3.4 اور اعلیٰ کے لیے دستیاب ہیں۔
- تصاویر، ویڈیوز، صوتی پیغامات، اورآڈیوز کی فائلوں کی شمولیت کے ساتھ میڈیا اور آپ کی WhatsApp باتوں کے لیے Google Drive پر کافی خالی جگہ ہو۔
- آپ کے فون میں بیک اپ نقل کے لیے کافی خالی جگہ ہو۔
اپنی Google Drive پر بیک اپ نقل بنانا
اپنی Google Drive پر بیک اپ نقل کیسے بنائی جائے:
- پہلے WhatsApp کھولیں۔
- مینیو > ترتیبات > باتیں > باتوں کی بیک اپ نقل پر ٹیپ کریں۔
- پھر Google Drive پر بیک اپ نقل پر ٹیپ کر کے کبھی نہیں کے سوا اپنی مرضی کے مطابق بیک اپ نقل کی کثرت معین کریں۔
- اپنی بات کی سرگزشت کی بیک اپ نقل بنانے کے لیے، Google کھاتے کا انتخاب کریں۔ اگر آپ کے پاس Google کھاتا نہیں ہے، تو آمادہ کئے جانے پر کھاتا شامل کریں پر ٹیپ کریں پر ٹیپ کر کے لاگ ان کی اپنی معلومات داخل کریں۔ براہ کرم اس Google کھاتے کو یاد رکھیں جس پر آپ بیک اپ نقل بنا رہے ہیں۔
- بیک اپ نقل بنانے کے لیے کسی نیٹورک کا انتخاب کرنے کوبیک اپ بذریعہ پر ٹیپ کریں۔ براہ کرم توجہ دیں کہ سیلولر ڈیٹا نیٹ ورک پر بیک اپ نقل بنانے سے اضافی ڈیٹا چارجز لگ سکتے ہیں۔
آپ دستی طور پر بھی Google Drive پر اپنی باتوں کی بیک اپ نقل کسی بھی وقت بنا سکتے ہپیں:
- پہلے WhatsApp کھولیں۔
- مینیو > ترتیبات > باتیں > بات کی بیک اپ نقل پر ٹیپ کریں۔
- بیک اپ نقل بنائیں پر ٹیپ کر کے اپنی Google Drive بیک اپ نقل بنائیں۔ اس کام میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
توجہ: بات کی لمبائی کے مطابق، پہلی مکمل بیک اپ نقل بننے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ ہماری رائے میں آپ اپنے فون کو کسی ذریعۂ قوت سے منسلک رکھیں۔ تاہم، اس کے بعد ہونے والی نقلیں اضافی ہیں، سو آپ کے تمام مواد کی مکمل بیک اپ نقل کی ہر بار ضرورت نہیں رہتی۔
اہم: میڈیا اور پیغامات جن کی آپ بیک اپ بناتے ہیں وہ Google Drive پر ہونے کے دوران WhatsApp کی دونوں اطراف سے رمزکاری کے ذریعے محفوظ نہیں ہوتے۔
اپنی Google Drive بیک اپ نقل سے بحال کرنا
آپ کو Google Drive پر بیک اپ نقل کو کامیابی کے ساتھ بحال کرنے کے لیے، اسی فون نمبر اور Google کھاتے کا استعمال کرنا ہوگا جس کے ذریعہ آپ نے بیک اپ نقل بنائی تھی۔اس کے بعد، ان اقدامات پر عمل کریں:
- یقینی بنائیں کہ جس Google کھاتے کا استعمال کر کے بیک اپ نقل بنائی تھی وہ آپ کے فون میں شامل کیا گیا ہے۔
- WhatsApp کو غیر نصب (ان انسٹال) کر کے دوبارہ نصب (انسٹال) کریں۔
- اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنے کے بعد، آپ کو Google Drive سے اپنے پیغامات اور میڈیا کو بحال کرنے پر آمادہ کیا جائیگا۔ بحال کریں پر ٹیپ کریں۔
- بحالی کی کار روائی مکمل ہو جانے کے بعداگلا پر ٹیپ کریں اور ایک بار شروعات ہو جانے کے بعد آپ کی بات نمودار کر دی جائیگی۔
- آپ کی باتوں کو بحال کر لینے کے بعد، WhatsApp آپ کی میڈیا فائلیں بحال کریگا۔
توجہ: اگر آپ کسی بھی پچھلی Google Drive کی بیک اپ نقل کے بغیر WhatsApp کو نصب (انسٹال) کر رہے ہیں، تو WhatsApp خود کاری سے آپ کی مقامی طور پر بنی بیک اپ فائلوں کو بحال کر لیگا۔ بات کی سرگزشت کو بحال کرنے کے بارے میں مزید جانکاری کے لیے ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات دیکھیں۔
اپنی Google Drive بیک اپ نقل کی ترتیبات کی تشکیل کرنا
اپنی Google Drive پر بیک اپ نقل کی معینہ کثرت کو تبدیل کرنے کے لیے:
- پہلے WhatsApp کھولیں۔
- مینیو > ترتیبات > باتیں > باتوں کی بیک اپ پر ٹیپ کریں۔
- Google Drive پر بیک اپ نقل پر ٹیپ کریں۔
- اپنی مرضی کے مطابق بیک اپ نقل کی کثرت معین کریں۔
اپنی بات کی سرگزشت کی بیک اپ نقل کے لیے استعمال ہونے والے کھاتے کو تبدیل کرنے کے لیے:
- پہلے WhatsApp کھولیں۔
- مینیو > ترتیبات > باتیں > باتوں کی بیک اپ پر ٹیپ کریں۔
- کھاتا پر ٹیپ کریں اور جس کھاتے پر اپنی بات کی سرگزشت کی بیک اپ نقل بنانی ہو اس کا انتخاب کریں۔
توجہ: اگر آپ اپنا Google کھاتا تبدیل کر دیں، تو آپ کسی دوسرے Google کھاتے پر بنی بیک اپ نقل کو نہیں دیکھ پائینگے۔
بیک اپ نقل بنانے کے لیے استعمال کئے جا رہے کنکشن کو تبدیل کرنے کے لیے:
- پہلے WhatsApp کھولیں۔
- مینیو > ترتیبات > باتیں > باتوں کی بیک اپ پر ٹیپ کریں۔
- بیک اپ نقل بنانے کے لیے کسی نیٹ ورک کا انتخاب کرنے کے لیےبیک اپ بذریعہ پر ٹیپ کریں۔
اپنے Google کھاتے سے اپنی بیک اپ نقل فائل کو مٹانا
آپ WhatsApp کے مواد کو اپنی Google Drive سے مٹا سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے:
- پہلے Google Drive ویبسائٹ پر جائیں اور اپنے Google کھاتے پر لاگ ان کریں۔
- اگر آپ اپنے فون سے Google Drive ویبسائٹ پر جا رہے ہیں، تو آپ کو اوپری دائیں کونے میں موجود مینیو کے نشان پر ٹیپ کرنا ہوگا اور پھر ڈیسک ٹاپ ورژن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
- اوپری بائیں کونے میں موجود گیئر نشان > ترتیبات > ایپس کا نظام کریں پر کلک کریں۔
- فہرست میں WhatsApp نظر آنے تک اسکرول کریں۔ براہ مہربانی توجہ دیں کہ فہرست میں WhatsApp نظر آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
- فہرست میں WhatsApp کو ڈھونڈ لینے کے بعد، ’’ایپ کا مخفی مواد‘‘ کی سائز کے ظاہر ہونے کا انتظار کریں۔اس میں بھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔
- اختیارات > ایپ کا مخفی مواد مٹائیں > مٹائیں پر کلک کریں۔
اپنی Google Drive بیک اپ نقل سے متعلق مسائل کی سراغ رسانی کرنا
اگر آپ Google Drive پر بیک اپ نقل نہیں بنا پا رہے ہیں، تو براہ مہربانی ان اقدامات پر عمل کریں:
- تصدیق کریں کہ آپ کے فون میں Google کھاتا ہے۔
- تصدیق کریں کہ آپ کے پاس اپنے Google Drive کھاتے میں بیک اپ بنانے کے لیے کافی جگہ دستیاب ہے۔
- آپ دستیاب جگہ اپنے کمپیوٹر کی اسکرین کی بائیں کالم میں دیکھ سکتے ہیں یا اپنی اسکرین کی نچلی دائیں جانب دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے Google Drive پر کتنی خالی جگہ دستیاب ہے۔
- تصدیق کریں کہ آپ کے پاس اپنے فون میں Google Play خدمات نصب انسٹال کی ہوئی ہیں۔
- توجہ: Google Play خدمات صرف Android 2.3.4 اور اعلیٰ کے لیے دستیاب ہیں۔
- اگر آپ سیلولر ڈیٹا کے مربوط نظام پر بیک اپ نقل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس WhatsApp اور Google Play خدمات دونوں کے لیے ڈیٹا ہے۔ اگر معلوم نہیں ہے تو اپنے کیرئر سے رابطہ قائم کریں۔
- کسی اور نیٹ ورک پر بیک اپ نقل بنانے کی کوشش کریں
- مثلاً: اگر سیلولر کے نیٹ ورک سے بیک اپ نقل نہیں کر پا رہے ہیں تو Wi-Fi سے منسلک ہونے کی کوشش کریں۔
اگر آپ Google Drive بیک اپ نقل کو بحال نہیں کر پا رہے، تو براہ مہربانی ان اقدامات پر عمل کریں:
- تصدیق کریں کہ جس فون نمبر اور Google کھاتے پر بیک اپ نقل بنائی گئی تھی اسی سے آپ مواد کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
- تصدیق کریں کہ آپ کے فون میں بیک اپ نقل کو بحال کرنے کے لیے کافی جگہ ہے۔
- تصدیق کریں کہ آپ کے پاس اپنے فون میں Google Play خدمات نصب (انسٹال) کی ہوئی ہیں۔
- توجہ: Google Play خدمات صرف Android 2.3.4 اور اعلیٰ کے لیے دستیاب ہیں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کے فون کی بیٹری مکمل طور پر بھری ہوئی ہے اور آپ کا فون کسی ذریعۂ قوت سے جڑا ہوا ہے۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کا فون کسی استوار اور مستحکم مربوط نظام(نیٹ ورک) سے جڑا ہوا ہے۔ اگر سیلولر کے مربوظ نظام(نیٹ ورک) سے بحالی مشکل ہو، تو براہ مہربانی Wi-Fi سے کوشش کریں۔