اس افسوسناک صورت میں، کہ جب آپ کا فون گم ہو جائے یا چرا لیا جائے، ہم اس بات کا اطمینان کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں کہ آپ کے WhatsApp کے کھاتے کا کوئی استعمال نہ کر سکے۔
آپ کے SIM کارڈ کو مقفل(لاک) کر دیں اپنے موبائل پروائڈر کو جلد از جلد اپنا SIM کارڈ لاک کرنے کے لیے کال کرنی چاہیئے۔اس طرح اس فون سے کھاتے کی دوبارہ تصدیق کرنا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ کھاتے کی تصدیق کرنے کے لیے آپ کا SMS یا فون کو وصول کر پانا ضروری ہے۔
اس وقت، آپ کے پاس دو اختیارات ہونگے:
اپنے نئے فون پرWhatsApp کو فعال کرنے کے لیے پرانے نمبر کے ساتھ نئے SIM کارڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے چرائے ہوئے فون پر اپنا کھاتا غیر فعال کرنے کا یہ تیز تر طریقہ ہے۔ ایک وقت میں WhatsApp کو صرف ایک ہی آلے پر ایک ہی فون نمبر کے ساتھ فعال کیا جا سکتا ہے۔
ہمیں ای میل لکھیں اور اس کے مضمون میں یہ جملہ شامل کریں: گم ہو گیا/چوری ہو گیا: براہ مہربانی میرا کھاتا غیر فعال کر دیں اور اپنے فون نمبر کو مکمل بین الاقوامی شکل میں شامل کریں، جیسا یہاں بتایا گیا ہے۔
توجہ:
ہم آپ کو اپنا فون تلاش کرنے میں مدد نہیں کر سکتے ہیں۔ کسی دوسرے آلے کے حوالے سے WhatsApp کی بعید غیر فعالیت (ریموٹ ڈی ایکٹیویشن) کرنا ممکن نہیں ہے۔
اگر فون کھونے سے پہلے آپ نے Google Drive ،iCloud یا OneDrive پر بیک اپ بنا لی تھی، تو شاید آپ اپنی بات کی سرگزشت کو بحال کر سکیں۔ پیغامات کو بحال کرتے یہاں سیکھیں:Android | iPhone | Windows Phone