ہم آپ کا فون نمبر دریافت کرتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے WhatsApp آپ کے روابط میں سے WhatsApp کے صارفین کو پہچان لیتا ہے، اور آپ کے لیے اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو جلد پیغامات بھیجنا آسان بناتا ہے۔
جب تک آپ بات میں رابطہ خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے کسی رابطے کا اشتراک نہ کریں تب تک WhatsApp کے صارفین کو آپ کی پتہ کتاب کی معلومات تک کوئی رسائی نہیں ملتی۔ ہم آپ کی پوشیدگی کی قدر کرتے ہیں اور ہم نے آپ کی ذاتی معلومات کی تجارت نہ کی ہے، نہ کرتے ہیں، نہ کبھی کریں گے۔ اگر آپ اس معاملے میں مزید معلومات چاہیں، تو براہ کرم ہماری پوشیدگی کی حکمتِ عملی پر نظر ڈالیں جو ہماری رازداری کی عملیات پر روشنی ڈالتی ہے۔
براہ کرم توجہ دیں، کہ WhatsApp اکثر آپ کی پتہ کتاب میں فون نمبرس کو دیکھتا رہتا ہے اور ان نمبروں میں سے کون سے نمبرس WhatsApp پر تصدیق شدہ نمبرس ہیں اس کا جائزہ لیتا رہتا ہے۔ آپ کی پتہ کتاب میں سے ہر ایک WhatsApp کا استعمال کرنے والا آپ کے WhatsApp روابط میں دکھائی دیگا۔ اس تمام کارروائی کے دوران، جانچ کے لیے فون نمبرس ایک مرموز کنکشن پر تحفظ کے ساتھ WhatsApp کو بھیجے جاتے ہیں۔ اس کے بعد، اس لیے کہ آپ کو علم رہے کہ آپ کس سے گفتگو کر رہے ہیں، یہ ایپ آپ کی پتہ کتاب میں سے سب ناموں کو ظاہر کرتا ہے۔