آپ WhatsApp کے اندر سے اپنا اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں۔ اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنا ایک ایسا ناقابلِ ترمیم عمل ہے جسے ہم منسوخ نہیں کر سکتے، چاہے آپ نے غلطی سے ہی ایسا کیا ہو۔
اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کیلئے
- WhatsApp کھولیں۔
- مزید
> ترتیبات > اکاؤنٹ > اکاؤنٹ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
- اپنا فون نمبر مکمل بین الاقوامی فارمیٹ میں درج کریں اور اپنا اکاؤنٹ حذف کرنا مکمل کرنے کیلئے اسکرین کے نچلے حصے میں جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے سے یہ ہو گا
- آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات اور پروفائل کی تصویر حذف ہو جائے گی
- آپ کو تمام WhatsApp گروپس سے حذف کر دیا جائے گا
- آپ کے فون سے آپ کی پیغامات کی سرگزشت حذف ہو جائے گی۔
اگر آپ اپنا اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو:
- آپ اپنے اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔
- بیک اپ سسٹمز میں اسٹور ڈیٹا حذف کرنے میں 90 تک دن لگتے ہیں۔ اس دوران آپ کی معلومات WhatsApp پر قابل رسائی نہیں ہوتی۔
- اس سے دیگر صارفین کے پاس موجود آپ سے متعلق معلومات متاثر نہیں ہوتی، جیسے کہ آپ کے انہیں بھیجے گئے پیغامات کی نقل۔
- کچھ مواد (مثلاً لاگ کے ریکارڈ) کی نقلیں ہمارے ڈیٹا بیس میں برقرار رہ سکتی ہیں، لیکن یہ کسی بھی ذاتی شناخت کاران سے منسلک نہیں ہوتی ہیں۔
- قانونی مقاصد (مثلاً کسی دغا یا دیگر غیر قانونی سرگرمی) کیلئے، ہم آپ کی معلومات کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ براہ کرم مزید معلومات کے لیے، ہماری رازداری کی پالیسی کے قانون اور تحفظ سیکشن سے رجوع کریں۔
- دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ شیئر کی جانے والی آپ کی ذاتی معلومات بھی حذف ہو جائیگی۔
اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کا طریقہ یہاں سیکھیں: Android | iPhone