اگر آپ کو Google Play اسٹور سے WhatsApp ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کرنے میں مسائل کا سامنا ہو رہا ہے تو یہ مندرجہ ذیل وجوہات میں سے کسی ایک کی وجہ سے ہو سکتا ہے:
اگر آپ کا مسئلہ اوپر درج نہیں ہے تو براہ کرم Google Play کے امدادی مرکز میں مخصوص ٹربل شوٹنگ کے مراحل کو چیک کریں۔
خرابی کے کوڈز
ان خرابی کے کوڈز کیلئے: 413، 481، 491، 492، 505، 907، 910، 921، 927، 941 اور DF-DLA-15
- اپنے فون کی ترتیبات پر جا کر اپنا Google اکاؤنٹ ہٹائیں۔ پھر صارفین اور اکاؤنٹس پر ٹیپ کریں۔
- اپنا Google اکاؤنٹ منتخب کریں اور اکاؤنٹ ہٹائیں > اکاؤنٹ ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔
- اپنے فون کو ری اسٹارٹ کریں یا اسے آف کر کے دوبارہ آن کریں۔
- اپنے فون کی ترتیبات میں جا کر اپنا Google اکاؤنٹ دوبارہ شامل کرنے کی کوشش کریں۔ پھر صارفین اور اکاؤنٹس > اکاؤنٹ شامل کریں > Google پر ٹیپ کریں۔
- اپنے Google اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں۔
- اپنے فون کی ترتیبات میں جا کر Google Play اسٹور کی کیشے کو صاف کریں۔ اس کے بعد، ایپس اور اطلاعات > ایپ کی معلومات > Google Play اسٹور > اسٹوریج > کیشے صاف کریں پر ٹیپ کریں۔
- ڈیٹا صاف کریں > ٹھیک ہے پر ٹیپ کر کے Google Play اسٹور کا ڈیٹا صاف کریں۔
- پھر WhatsApp کو دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔
ان خرابی کے کوڈز کیلئے: 101، 498 اور 919 کے لیے
براہ کرم سیکشن ‘آلے پر جگہ ناکافی ہے’ میں موجود ہدایات پر عمل کریں اور WhatsApp دوبارہ انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔
ان خرابی کے کوڈز کیلئے: 403، 495، 504، 911، 920، 923، RPC خرابیاں، غلط پیکج فائل، انسٹالیشن یا ڈاؤن لوڈ میں ناکامی کی خرابیاں
- سیکشن ‘آلے میں جگہ ناکافی ہے’ میں موجود ہدایات پر عمل کر کے یقینی بنا لیں کہ آپ کے آلے میں جگہ کافی ہو۔
- WhatsApp کو APK فائل کے بطور ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ہماری ویب سائٹ کے اس لنک پر ٹیپ کریں۔
- ابھی ڈاؤن لوڈ کریں پر ٹیپ کریں۔
- انسٹالیشن شروع کرنے کیلئے APK فائل کھولیں۔
- نوٹ: APK فائل کھولتے ہوئے، آپ کو ترتیبات > اس ذریعے سے اجازت دیں پر ٹیپ کرنا ہوگا۔
اس خرابی کے کوڈ کیلئے: 490
- اگر آپ سیلولر ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں تو براہ کرم WhatsApp کو صرف Wi-Fi پر ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔
- اگر اس سے کام نہیں بنتا تو مندرجہ ذیل آزمائیں:
- اپنے فون کی ترتیبات > ایپس یا ایپس اور اعلانات > Google Play اسٹور > ڈیٹا کا استعمال پر جائیں اور > پس منظر کا ڈیٹا آن کریں۔
- اپنے فون کی ترتیبات > ایپس یا ایپس اور اعلانات > ڈاؤن لوڈ مینیجر > ڈیٹا کا استعمال > پس منظر کا ڈیٹا پر جائیں > پس منظر کا ڈیٹا آن کریں۔
- اگر اوپر موجود ٹپس کارگر ثابت نہ ہوں تو اپنے فون کی ترتیبات پر جا کر Google Play اسٹور کے کیشے صاف کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد، ایپس اور اعلانات > ایپ کی معلومات > Google Play اسٹور > اسٹوریج > کیشے صاف کریں پر ٹیپ کریں۔
- ڈیٹا صاف کریں > ٹھیک ہے پر ٹیپ کر کے Google Play اسٹور کا ڈیٹا صاف کریں۔
- پھر WhatsApp کو دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔
آلے میں جگہ ناکافی ہے۔
اگر آپ ناکافی جگہ کی وجہ سے WhatsApp کو اپنے فون میں انسٹال نہیں کر پا رہے، تو آپ Google Play اسٹور کے کیشے اور ڈیٹا کو صاف کر دیکھ سکتے ہیں:
- اپنے فون کی ترتیبات پر جا کر، ایپس اور اطلاعات > ایپ کی معلومات > Google Play اسٹور > اسٹوریج > کیشے صاف کریں پر ٹیپ کریں۔
- ڈیٹا صاف کریں > ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔
- اپنے فون کو ری اسٹارٹ کریں، پھر WhatsApp دوبارہ انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔
اگر آپ پھر بھی WhatsApp انسٹال کرنے سے قاصر ہیں تو اپنے فون پر جگہ خالی کرنے کیلئے کچھ ٹپس یہ رہیں:
- اپنے فون کی ترتیبات > اسٹوریج پر جا کر کر کیشے اور مواد صاف کریں۔
- ڈیٹا اور ایپس کو اپنے بیرونی SD کارڈ میں منتقل کریں۔
- جن ایپس کو آپ اب مزید استعمال نہیں کرتے انہیں حذف کر دیں۔
- ذیل میں موجود پوشیدہ WhatsApp فولڈرز کو دیکھیں۔ نوٹ کر لیں کہ آپ ان فولڈرز تک صرف فائل منتظم کے ذریعے رسائی کر سکتے ہیں:
- تصاویر کے لیے فولڈر یہاں موجود ہے:
/WhatsApp/Media/WhatsApp Images/Sent
۔
- ویڈیوز کے لیے فولڈر یہاں موجود ہے:
/WhatsApp/Media/WhatsApp Video/Sent
۔
- صوتی پیغامات کے لیے فولڈر یہاں رکھا ہے:
/WhatsApp/Media/WhatsApp Voice Notes
۔
ایپس انسٹال یا اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کم از کم 1 GB خالی جگہ کی تجویز کی جاتی ہے۔
نوٹ: اگر آپ اپنے WhatsApp کی تصاویر، ویڈیوز یا صوتی پیغامات کو حذف کرتے ہیں، تو آپ انہیں پھر دیکھ یا سن نہیں سکیں گے۔
یہ ایپ آپ کے Android آلے کے موافق نہیں ہے
براہ کرم اس مضمون میں تمام سپورٹ شدہ آلات دیکھیں۔
یہ آئٹم آپ کے ملک میں دستیاب نہیں ہے
اگر آپ ‘یہ آپ کے ملک میں فراہم نہیں’ کی خرابی دیکھیں یا اگر Google Play امدادی مرکز کی ٹربل شوٹنگ ٹپس کام نہ آ سکیں تو اس صفحے پر سے WhatsApp کوایک APK فائل کے طور پر ڈاؤن لوڈ کریں۔ APK فائل کھولتے ہوئے، آپ کو ترتیبات > اس ذریعے سے اجازت دیں پر ٹیپ کرنا ہوگا۔