بات پن کریں خصوصیت آپ کو اپنی باتوں کی فہرست کے اوپر تین مخصوص بات کو پن کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ پن کی ہوئی بات ہمیشہ سب سے اوپر رہتی ہیں، تا کہ آپ انہیں جلد تلاش کر سکیں۔
کسی بات کو پن کرنے کے لیے
- جس بات کو پن کرنا ہو اس پر ٹیپ کر کے دبا رکھیں۔
- اسکرین کے اوپر نظر آنے والے پن کے نشان پر ٹیپ کریں۔
بات پر سے پن ہٹانے کے لیے
- پن یافتہ بات کو ٹیپ کر کے دبا رکھیں۔
- پن ہٹائیں نشان پر ٹیپ کریں۔