نشریاتی فہرست خصوصیت کے ذریعے، آپ اپنے کئی روابط کو بَیَک وقت پیغام بھیج سکتے ہیں۔
نشریاتی فہرستیں وصول کنندگان کی طے شدہ فہرستیں ہوتی ہیں، جن میں آپ بارہا نشریاتی پیغامات بھیج سکتے ہیں، وصول کنندگان کو بار بار الگ سے چنے بغیر۔
نشریاتی فہرست کی تخلیق
کوئی نشریاتی فہرست بنانے کے لیے:
- اپنا WhatsApp کھولیں۔
- باتیں اسکرین کے اوپر کی جانب موجود نشریاتی فہرست بٹن پر ٹیپ کریں۔
- نشریاتی فہرست اسکرین کے نیچے کی جانب موجود نئی نشریات پر ٹیپ کریں۔
- اپنے روابط کے نام درج کریں یا اپنی رابطہ فہرست سے کسی کو چننے کے لیے، (+) بٹن کا انتخاب کریں۔
- بنائیں پر ٹیپ کریں.
اس طرح ایک نئی نشریاتی فہرست بن جائیگی۔ جب آپ نشریاتی فہرست میں پیغام بھیجیںگے، تب وہ اس فہرست میں شامل ان تمام وصول کنندگان تک پہنچ جائیگا جن کے پاس ان کیے فونس کی پتہ کتابوں میں آپ کا نمبر ہوگا۔ وصول کرنے والوں کو آپ کا پیغام ایک عام پیغام کی صورت ہی ملیگا۔ جب وہ جواب دینگے، تب وہ ایک عام پیغام کی طرح آپ کی باتیں اسکرین پر دکھائی دیگا؛ انکا جواب نشریاتی فہرست میں شامل دیگر وصول کنندگان کو بھیجا نہیں جائیگا۔
نشریاتی فہرست کی ترمیم کرنا
- اپنی نشریاتی فہرستیں کھولیں۔
- جس فہرست کی ترمیم کرنا چاہیں اس پر موجود (i) بٹن پر ٹیپ کریں۔
- فہرست کی معلوماتی اسکرین پر، آپ:
- اپنی نشریاتی فہرست کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔
- فہرست کی ترمیم۔۔۔ پر ٹیپ کر کے فہرست میں وصول کنندگان کو شامل کر سکتے ہیں یا ان میں سے کسی کو نکال بھی سکتے ہیں۔
نشریاتی فہرست کو مٹا دینا
- باتیں اسکرین کے اوپر کی جانب موجود نشریاتی فہرست بٹن پر ٹیپ کریں۔
- جس نشریاتی فہرست کو مٹانا چاہیں اسے بائیں سرکائیں۔
- مٹائیں پر ٹیپ کریں۔
نشریاتی فہرستوں کے استعمال کے متعلق مزید معلومات یہاں پائیں:
Android | Windows Phone