کال ویٹنگ استعمال کرنے کا طریقہ
آپ کی کسی WhatsApp صوتی یا ویڈیو کال کے دوران اگر کوئی WhatsApp پر آپ کو کال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو آپ کو کال کی قسم کی بنیاد پر ایک اطلاع موصول ہوگی اور آپ کال کا جواب دینے یا مسترد کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی موجودہ کال میں مداخلت نہیں ہوگی۔
اگر کوئی آپ کو WhatsApp پر کال کرتا ہے
آپ درجہ ذیل آپشنز میں سے منتخب کر سکتے ہیں:
- ختم کریں اور موصول کریں: اپنی حالیہ کال ختم کر کے آنے والی کال موصول کریں
- مسترد کریں: آنے والی کال مسترد کریں اور موجودہ کال جاری رکھیں۔
اگر کوئی آپ کو WhatsApp کے علاوہ کال کرتا ہے
آپ کی کسی WhatsApp صوتی یا ویڈیو کال کے دوران اگر کوئی آپ کو WhatsApp کے علاوہ لینڈ لائن یا موبائل فون سے کال کرتا ہے تو آپ درجہ ذیل میں سے کسی پر ٹیپ کر سکتے ہیں:
- جواب دیں: اپنی حالیہ کال ختم کر کے آنے والی کال موصول کریں
- مسترد کریں: آنے والی کال مسترد کریں اور موجودہ کال جاری رکھیں۔
- کال چیک کریں: Google اسسٹنٹ سے اپنی کال چیک کرائيں اور کال کرنے والے اور کال کا سبب جانیں۔
نوٹ:
- آپ کے کیریئر کے لحاظ سے، آپ سے WhatsApp کے علاوہ کی کالز کے لیے چارجز وصول کیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ رومنگ ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں یا آپ کی ڈیٹا کی حد مکمل ہوگئی ہے تو آپ سے WhatsApp پر کی گئی صوتی یا ویڈیو کالز کے لیے بھی چارجز وصول کیے جا سکتے ہیں۔