ویڈیو کال کرنے کا طریقہ
ویڈیو کالنگ آپ کو WhatsApp کے ذریعے اپنے روابط کو ویڈیو کال کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
ویڈیو کال کریں
- آپ جس رابطے کو ویڈیو کال کرنا چاہتے ہیں اس کے ساتھ WhatsApp چیٹ کھولیں۔
- ویڈیو کال
پر ٹیپ کریں۔
متبادل طور پر، WhatsApp کھولیں، پھر کالز کے ٹیب > نئی کال
ویڈیو کال موصول کریں
اگر کوئی آپ کو ویڈیو کال کرے اور آپ کا فون لاک ہو تو آپ کو آنے والی WhatsApp ویڈیو کال اسکرین دکھائی دے گی جہاں آپ یہ کر سکتے ہیں:
- قبول کرنے کیلئے
اوپر سرکائیں۔ - مسترد کرنے کیلئے
اوپر سرکائيں۔ - فوری پیغام کے ساتھ کال مسترد کرنے کی خاطر جواب دینے کیلئے
اوپر سرکائیں۔
جب آپ کو کوئی ویڈیو کال کرے اور آپ کا فون ان لاک ہو تو آپ کو آنے والی ویڈیو کال کا پاپ اپ نظر آئے گا جہاں آپ مسترد کریں یا جواب دیں پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
ویڈیو اور وائس کالز کے بیچ سوئچ کرنا
ویڈیو کال سے وائس کال پر سوئچ کریں
- ویڈیو کال کے دوران، ویڈیو آف
پر ٹیپ کریں جو اس رابطے کو مطلع کر دے گا جس کے ساتھ آپ ویڈیو کال میں ہیں۔ - جب رابطہ اپنی ویڈیو کو آف کر دے گا تو کال وائس کال پر سوئچ ہو جائے گی۔
وائس کال کو ویڈیو کال پر سوئچ کریں
- وائس کال کے دوران، ویڈیو کال
> سوئچ کریں پر ٹیپ کریں۔ - جس رابطے کو آپ وائس کال کر رہے ہیں اسے ویڈیو کال پر سوئچ کرنے کی درخواست نظر آئے گی اور وہ اس سوئچ کو قبول یا مسترد کر سکتے ہیں۔
نوٹ:
- یقینی بنائیں کہ آپ اور آپ کے روابط کے پاس گروپ ویڈیو کالز کرتے یا موصول کرتے وقت مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہو۔ ویڈیو کال کے معیار کا انحصار کمزور ترین کنکشن والے رابطے پر ہو گا۔
- ویڈیو کالنگ صرف 4.1 یا اس سے نئے ورژنز پر چلنے والے Android فونز پر دستیاب ہے۔