WhatsApp آئیکن پر بیج کی غلط تعداد عام طور پر آپ کے فون میں کسی مسئلے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اسے ری سیٹ کرنے کے لیے، براہ کرم ٹربل شوٹنگ کے یہ اقدامات آزمائيں:
- کسی سے آپ کو WhatsApp پر نیا پیغام بھیجنے کو کہیں۔ اس سے پیغام کی تعداد خود بخود ریفریش ہو جانی چاہیے۔
- WhatsApp آئیکن پر ٹیپ کر کے دبا کر رکھیں اور اسے کھینچ کر کوڑے دان کے آئیکن میں لائیں (جو کہ عام طور پر اسکرین کے بالائی حصے پر ہوتا ہے)، پھر اپنی ایپ دراز سے WhatsApp کا نیا آئیکن کھینچ کر ہوم اسکرین پر لائیں۔
- WhatsApp کو ان انسٹال کریں۔ ترتیبات > آلہ > ایپلیکیشنز > ایپ مینیجر > مزید > سسٹم ایپس دکھائیں > بیج فراہم کنندہ > اسٹوریج پر جائیں (آپ کے فون کے لحاظ سے پاتھ مختلف ہو سکتا ہے)، یا اپنی بیج کی تعداد والی ایپ پر جائیں، ڈیٹا صاف کریں پر ٹیپ کریں، اور WhatsApp کو دوبارہ انسٹال کریں۔
- ترتیبات > سسٹم > ڈویلپر اختیارات پر جائیں اور یقینی بنائیں کہ سرگرمیاں نہ رکھیں آف ہے۔ اگر آپ کے پاس ڈویلپر اختیارات نہیں ہیں تو اسے نظر انداز کریں۔
- ترتیبات > آلہ > ایپلیکیشنز > ایپ مینیجر > WhatsApp > اسٹوریج پر جائیں اور ڈیٹا صاف کریں پر ٹیپ کریں۔ اگلی بار WhatsApp کھولنے پر آپ کو اپنے فون نمبر کی دوبارہ توثیق کرنی ہو گی۔
بیج کی تعداد آپ کے لانچر کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کی فعالیت ہے اور یہ WhatsApp کا فنکشن نہیں ہے۔ اگر آپ کو مسائل کا سامنا جاری رہے تو براہ کرم اپنے فون کے مینوفیکچرر سے رابطہ کریں۔
اپنی ایپ میں بیج کی تعداد حاصل کرنے کا طریقہ یہاں جانیں۔