فون پر WhatsApp کے نشان کے پاس موجود پیغامات کی تعداد کو بلّے (بیجز) کہا جاتا ہے۔ یہ خصوصیت آپ کے فون کے صنعت گر کی طرف سے دی گئی ہے۔ متبادل صورت میں، کچھ کام اجراء کار جیسے کہ Nova یا ایپس جیسے کہ Notifyer ایپس پر بلّوں کو ظاہر کرنے کی قوت مہیا کرتے ہیں۔
اگر آپ کو اپنے نشان پر بلّے نظر نہیں آ رہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو تیز راہ (شارٹ کٹ) نشان کو مٹا کر اپنے ایپس خانے سے نئے تیز راہ (شارٹ کٹ) نشان کو نکالنے کی ضرورت ہو۔
اپنی ہوم اسکرین سے تیز راہ (شارٹ کٹ) نشان ہٹانے کے لیے، تیز راہ (شارٹ کٹ) نشان کو ٹیپ کر کے دبا رکھیں اور پھر اسے گھسیٹ کر مٹانے کے نشان پر (جو زیادہ تر اسکرین کے اوپری حصے میں لگا ہوتا ہے) لے جائیں۔
اگر آپ کو بلّوں کی غلت گنتی دکھائی دے رہی ہے، تو براہ مہربانی اس مضمون کا مطالعہ کریں۔