اگر آپ کو تصاویر، ویڈیوز یا صوتی پیغامات ڈاؤن لوڈ کرنے یا بھیجنے میں مسائل درپیش ہیں تو مندرجہ ذیل چیک کریں:
اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے تو آپ کے SD کارڈ میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ توثیق کرنے کیلئے، یقینی بنائیں کہ آپ کے SD کارڈ میں:
اسٹوریج کیلئے کافی جگہ دستیاب ہے۔ اگر SD کارڈ میں کافی جگہ دستیاب ہے لیکن آپ اب بھی WhatsApp سے اس پر کوئی فائل ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو اپنے SD کارڈ سے WhatsApp ڈیٹا حذف کرنا پڑے۔
صرف پڑھیں کا موڈ آف ہے۔
اگر ان میں سے کسی بھی حل سے مسئلہ حل نہیں ہوتا تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا SD کارڈ کرپٹ ہے۔ اس صورت میں، آپ کو اپنا SD کارڈ دوبارہ فارمیٹ کرنے یا نیا SD کارڈ خریدنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
نوٹ: اپنا SD کارڈ دوبارہ فارمیٹ کرنا SD کارڈ کا سبھی مواد مٹا دے گا۔