اگر WhatsApp بیک اپ کا پتہ نہیں لگا پاتا ہے، تو اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے:
- آپ اسی Google اکاؤنٹ پر لاگ ان نہیں ہیں جس پر بیک اپ لیا گیا تھا۔
- آپ وہی فون نمبر استعمال نہیں کر رہے جسے بیک اپ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔
- آپ کا SD کارڈ یا چیٹ کی سرگزشت کرپٹ ہو گئی ہے۔
- Google Drive اکاؤنٹ یا آپ کے فون پر مقامی طور پر بیک اپ فائل موجود نہیں ہے۔
Google Drive بیک اپ بنانے سے قاصر ہیں
اگر آپ کو Google Drive بیک اپ بنانے میں مسائل درپیش ہیں تو مندرجہ ذیل کی توثیق کریں:
- آپ کے فون پر Google اکاؤںٹ شامل ہے۔
- آپ کے فون پر Google Play سروسز انسٹال ہیں۔
- اگر آپ موبائل ڈیٹا کے ذریعے بیک اپ لینے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کے پاس WhatsApp اور Google Play سروسز دونوں کیلئے ڈیٹا ہے۔ اگر آپ کو معلوم نہ ہو تو اپنے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
- کسی اور نیٹ ورک پر بیک اپ کرنے کی کوشش۔ اگر آپ موبائل ڈیٹا کے ذریعے بیک اپ لینے سے قاصر ہیں تو Wi-Fi سے منسلک کرنے کی کوشش کریں۔
Google Drive بیک اپ بحال کرنے سے قاصر ہیں
اگر آپ کو Google Drive بیک اپ بحال کرنے میں مسائل درپیش ہوں تو مندرجہ ذیل کی توثیق کریں:
- آپ وہی فون نمبر اور Google اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں جس پر بیک اپ لیا گیا تھا۔
- آپ کے فون میں بیک اپ کو بحال کرنے کیلئے کافی میموری دستیاب ہے۔
- آپ کے فون پر Google Play سروسز انسٹال ہیں۔
- آپ کے فون کی بیٹری مکمل طور پر چارج ہے یا کسی پاور سورس سے منسلک ہے۔
- آپ کے فون میں مضبوط اور مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہے۔ اگر موبائل ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے بحالی کامیاب نہ ہو تو براہ کرم Wi-Fi آزما کر دیکھیں۔
متعلقہ مضامین: