اسٹیٹس استعمال کرنے کا طریقہ
اسٹیٹس آپ کو ٹیکسٹ، تصویر، ویڈیو اور GIF اپ ڈیٹس شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے جو 24 گھنٹے بعد غائب ہو جاتی ہیں، اور یہ بھی شروع سے آخر تک مرموز ہوتا ہے۔ اپنے روابط کو اسٹیٹس اپ ڈیٹس بھیجنے اور ان کی طرف سے موصول کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اور آپ کے روابط دونوں کے پاس ایک دوسرے کے فون نمبرز فون کی ایڈریس بک میں محفوظ ہوں۔
اسٹیٹس اپ ڈیٹ بنائیں اور بھیجیں
- WhatsApp > اسٹیٹس کھولیں۔
- ان پر ٹیپ کریں:
- ٹیکسٹ
پر تاکہ تحریری اسٹیٹس اپ ڈیٹ بنا سکیں۔ آپ ایموجی یا GIFs شامل کرنے کیلئے ایموجی پر ٹیپ کر سکتے ہیں، فونٹ منتخب کرنے کیلئے T پر یا پس منظر کا رنگ منتخب کرنے کیلئے رنگ پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔ - کیمرا
یا میرا اسٹیٹس پر ٹیپ کر کے تصویر لیں، ویڈیو یا GIF ریکارڈ کریں یا پِکر سے کوئی موجودہ تصویر، ویڈیو یا GIF منتخب کریں۔ آپ کیپشن بھی شامل کر سکتے ہیں یا پھر تصویر، ویڈیو یا GIF میں ترمیم بھی کر سکتے ہیں جس کا طریقہ آپ اس مضمون میں سیکھ سکتے ہیں۔
- ٹیکسٹ
- بھیجیں
پر ٹیپ کریں۔
متبادل طور پر، آپ چیٹس ٹیب پر جا کر اور پھر کیمرا
نوٹ: 3GP WhatsApp اور mpeg4 ویڈیو فارمیٹس سپورٹ کرتا ہے۔
اسٹیٹس اپ ڈیٹ دیکھیں یا جواب دیں
- کسی رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ دیکھنے کیلئے، اسٹیٹس کے ٹیب پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد، رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر ٹیپ کریں۔
- کسی رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کا جواب دینے کیلئے، اسے دیکھتے ہوئے جواب دیں پر ٹیپ کریں۔