آپ مخصوص روابط کو بلاک کر کے ان کی جانب سے پیغامات، کالز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس موصول کرنا بند کر سکتے ہیں۔
کسی رابطے کو بلاک کرنے کیلئے:
WhatsApp کھولیں، مزید آپشنز > ترتیبات پر ٹیپ کریں۔
اکاؤنٹ > رازداری > بلاک شدہ روابط پر ٹیپ کریں
شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
اس رابطے کو تلاش یا منتخب کریں جسے آپ بلاک کرنا چاہتے ہیں۔
رابطہ کو بلاک کرنے کیلئے کچھ متبادل آپشنز یہ ہیں:
رابطے کے ساتھ چیٹ کھولیں، پھر مزید آپشنز > مزید > بلاک کریں > بلاک کریں > یا رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کریں، جس سے نمبر رپورٹ اور بلاک ہو جائے گا۔
رابطہ کے ساتھ چیٹ کھولیں، پھر رابطہ کے نام پر ٹیپ کریں > بلاک کریں > بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
نامعلوم فون نمبر کو بلاک کریں
نامعلوم فون نمبر کے ساتھ WhatsApp چیٹ کھولیں۔
بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
بلاک کریں یا رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کریں جس سے نمبر رپورٹ اور بلاک ہو جائے گا۔
نوٹ:
بلاک شدہ رابطے کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات، کالز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس آپ کے فون پر دکھائی نہیں دیں گے اور آپ کو کبھی ڈیلیور نہیں ہوں گے۔
آپ کے آخری بار دیکھا، آن لائن اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور آپ کی پروفائل کی تصویر میں کسی بھی قسم کی تبدیلیاں آپ کے بلاک کردہ روابط کو مزید دکھائی نہیں دیں گی۔
کسی رابطے کو بلاک کرنا اسے آپ کی روابط کی فہرست سے نہیں ہٹائے گا اور نہ ہی آپ کو اس رابطے کے فون کی فہرست سے ہٹائے گا۔ کسی رابطے کو حذف کرنے کیلئے آپ کیلئے اسے اپنے فون کی ایڈریس بک سے حذف کرنا ضروری ہے۔
اگر آپ کو یہ تشویش ہے کہ آیا بلاک شدہ روابط کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ آپ نے اسے بلاک کیا ہوا ہے تو براہ کرم یہ مضمون پڑھیں۔
اس رابطے پر ٹیپ کریں جسے آپ انبلاک کرنا چاہتے ہیں۔
{رابطہ} کو انبلاک کریں پر ٹیپ کریں۔ آپ اور یہ رابطہ اب پیغامات، کالز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس بھیج اور موصول کر پائیں گے۔
متبادل طور پر، آپ اپنے بلاک شدہ رابطہ کو تلاش کر سکتے ہیں > رابطہ پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں > {رابطہ} کو انبلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ:
اگر آپ کسی رابطے کو انبلاک کرتے ہیں تو جب تک وہ رابطہ بلاک ہے اس دوران آپ کو اس کی جانب سے بھیجا گیا کوئی بھی پیغام، کال یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ موصول نہیں ہوگی۔
اگر آپ کسی ایسے رابطے یا فون نمبر کو بلاک کرتے ہیں جو پہلے آپ کے فون کی ایڈریس بک میں محفوظ نہیں تھا تو آپ اس رابطے یا فون نمبر کو اپنے آلے میں بحال نہیں کر پائیں گے۔
متعلقہ مضامین:
روابط کو بلاک اور انبلاک کرنے کا طریقہ: iPhone | KaiOS