WhatsApp Messenger سے WhatsApp Business پر منتقل ہونا آسان، تیز اور قابل اعتبار ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ آپ منتقلی کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے اپنے اکاؤنٹ کا مقامی یا Google Drive بیک اپ بنا لیں۔ اس مضمون میں بیک اپ بنانے کا طریقہ جانیں۔
- WhatsApp Messenger اپ ڈیٹ کریں اور Google Play اسٹور سے WhatsApp Business ڈاؤن لوڈ کریں۔
- WhatsApp Business ایپ کھولیں۔
- نوٹ: اکاؤنٹ منتقلی کی کارروائی مکمل ہونے تک WhatsApp Business کو کھلا رکھیں اور اپنے فون کو آن رکھیں۔
- WhatsApp Business کی سروس کی شرائط پڑھیں۔ شرائط قبول کرنے کیلئے متفق ہوں اور جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
- WhatsApp Business خود بخود اس نمبر کی نشاندہی کر لیتا ہے جو آپ WhatsApp Messenger پر استعمال کر رہے ہیں۔ جاری رکھنے کیلئے، اپنے کاروباری نمبر والے آپشن پر ٹیپ کریں۔
- اگر آپ دکھایا جانے والا نمبر استعمال نہیں کرنا چاہتے تو کوئی اور نمبر استعمال کریں پر ٹیپ کریں اور معیاری توثیقی عمل پورا کریں۔
- WhatsApp Business کو اپنی پرانی چیٹس اور میڈیا تک رسائی کی اجازت دینے کیلئے جاری رکھیں > اجازت دیں پر ٹیپ کریں۔
- اپنے نمبر کی توثیق کرنے کیلئے 6 ہندسوں والا SMS کوڈ درج کریں۔
- اپنا کاروباری پروفائل بنائیں > اگلا پر ٹیپ کریں۔
متعلقہ مضامین: