معاونت شدہ آلات کے بارے میں
ہم مندرجہ ذیل تقاضوں پر پورا اترنے والے Android آلات کی معاونت کرتے ہیں:
- آپ کے Android فون پر OS 4.1 یا اس سے جدید ورژن ہو۔
- آپ کا Android فون توثیقی عمل کے دوران SMS یا کالز وصول کر سکتا ہو۔
ہم یہ کیسے منتخب کرتے ہیں کہ کن آپریٹنگ سسٹمز کی معاونت کی جائے نیز اگر آپ کے آپریٹنگ سسٹم کی مزید معاونت نہیں کی جاتی تو اس صورت میں کیا ہوتا ہے اس بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ٹیکنالوجی میں جدت سے ہم آہنگ رہنے کے لیے ہم باقاعدگی کے ساتھ پرانے آپریٹنگ سسٹمز کی معاونت ختم کرتے جاتے ہیں تاکہ اپنے وسائل کو جدید ترین سسٹم کی معاونت کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
اگر ہم آپ کے آپریٹنگ سسٹم کی معاونت ختم کر دیتے ہیں تو آپ کو مطلع کیا جائے گا اور WhatsApp کا استعمال جاری رکھنے کیلئے چند مرتبہ آپ کو اپنا آلہ اپ گریڈ کرنے کی یاد دہانی کروائی جائے گی۔ ہم اس صفحہ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ بھی کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم جس تازہ ترین Android ورژن کی معاونت کرتے ہیں وہ یہاں درج ہے۔
متعلقہ مضامین:
- معاونت شدہ آپریٹنگ سسٹمز کے بارے میں
- معاونت شدہ iPhones کے بارے میں