پیغامات پر رد عمل بھیجنے کا طریقہ
آپ اپنی انفرادی اور گروپ چیٹس میں پیغامات پر ایموجی کے ساتھ رد عمل دے سکتے ہیں۔ آپ پیغام کے نیچے رد عمل کے ایموجی پر ٹیپ کر کے پیغامات پر تمام رد عمل دیکھ سکتے ہیں۔
نوٹ:
- آپ ہر پیغام پر ایک رد عمل شامل کر سکتے ہیں۔
- غائب ہونے والے پیغامات پر دیے گئے رد عمل پیغام غائب ہونے پر غائب ہو جائیں گے۔
- رد عمل یا رد عمل کی تعداد کو چھپانا ممکن نہیں ہے۔
- وصول کنندگان آپ کے رد عمل کو ہٹانے سے پہلے یا رد عمل ہٹانے کا عمل ناکام ہونے کی صورت میں آپ کا رد عمل دیکھ سکتے ہیں۔ اگر رد عمل ہٹانا ناکام رہتا ہے تو آپ کو مطلع نہیں کیا جائے گا۔
پیغام پر رد عمل شامل کریں
جب آپ کوئی رد عمل شامل کرتے ہیں تو صرف رد عمل دیے گئے پیغام کے بھیجنے والے کو اطلاع موصول ہوگی۔
- پیغام کو دیر تک دبائے رکھیں۔
- نظر آنے والے ایموجی میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔
اپنا رد عمل تبدیل کریں
آپ اپنا رد عمل کسی دوسرے رد عمل پر تبدیل کر سکتے ہیں۔
- آپ نے جس پیغام پر رد عمل دیا تھا اسے دیر تک دبائے رکھیں۔
- کسی دوسرے ایموجی پر ٹیپ کریں۔
رد عمل ہٹائیں
آپ پیغام پر سے اپنا رد عمل ہٹا سکتے ہیں۔ آپ کے رد عمل ہٹانے پر پیغام بھیجنے والے کو اطلاع نہیں بھیجی جائے گی۔
- اس پیغام کو دیر تک دبائے رکھیں جس پر آپ نے رد عمل دیا تھا یا رد عمل پر ٹیپ کریں۔
- آپ نے جس ایموجی سے رد عمل دیا تھا اسے ہٹانے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔