آپ Google Drive یا مقامی بیک اپ سے بحالی کر کے نئے فون پر اپنا WhatsApp ڈیٹا منتقل کر سکتے ہیں۔
Google Drive بیک اپ سے بحال کریں
Google Drive بیک اپ کامیابی سے بحال کرنے کیلئے، آپ کو وہی فون نمبر اور Google اکاؤنٹ استعمال کرنا ہوگا جسے آپ نے بیک اپ بنانے کیلئے استعمال کیا تھا۔
اپنا بیک اپ بحال کرنے کیلئے:
WhatsApp کو ان انسٹال اور دوبارہ انسٹال کریں۔
WhatsApp کھولیں اور اپنے نمبر کی توثیق کریں۔
جب کہا جائے تو Google Drive سے اپنی چیٹس اور میڈیا بحال کرنے کیلئے بحال کریں پر ٹیپ کریں۔
بحالی کا عمل مکمل ہونے کے بعد، اگلا پر ٹیپ کریں۔ آپ کی چیٹس آغاز کا عمل مکمل ہونے کے بعد دکھائی دیں گی۔
WhatsApp آپ کی میڈیا فائلز کو چیٹس کے بحال ہونے کے بعد بحال کرنا شروع کرے گا۔
اگر آپ Google Drive سے کسی گزشتہ بیک اپ کے بغیر WhatsApp انسٹال کرتے ہیں تو WhatsApp خودکار طور پر آپ کی مقامی بیک اپ فائل سے بحالی کرے گا۔
مقامی بیک اپ سے بحال کریں
اگر آپ مقامی بیک اپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو فائلز کو کمپیوٹر، فائل ایکسپلورر یا SD کارڈ کے ذریعے نئے فون پر منتقل کرنا ہو گا۔
نوٹ:
آپ کا فون آخری سات دن تک کی مقامی بیک اپ فائلز اسٹور کرے گا۔
مقامی بیک اپس روزانہ 2:00 AM پر خود بخود بنائے جائیں گے اور آپ کے فون پر فائل کی صورت میں محفوظ کیے جائیں گے۔
اگر آپ کا ڈیٹا /sdcard/WhatsApp/ فولڈر پر محفوظ نہ ہو تو 'اندرونی اسٹوریج' یا 'اہم اسٹوریج' کے فولڈرز دیکھیں۔
تھوڑا پرانا مقامی بیک اپ بحال کریں
اگر آپ کسی ایسے مقامی بیک اپ کو بحال کرنا چاہتے ہوں جو تھوڑا پرانا ہو تو آپ کو مندرجہ ذیل پر عمل کرنا ہوگا:
ایک فائل مینیجر ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
فائل مینیجر ایپ میں، sdcard/WhatsApp/Databases پر نیویگیٹ کریں۔ اگر آپ کا ڈیٹا SD کارڈ پر اسٹور نہ ہو تو آپ sdcard کے بجائے 'اندرونی اسٹوریج' یا 'مرکزی اسٹوریج' دیکھ سکتے ہیں۔
آپ جس بیک اپ فائل کو بحال کرنا چاہتے ہیں اس کا نام msgstore-YYYY-MM-DD.1.db.crypt12 سے تبدیل کر کے msgstore.db.crypt12 کر دیں۔ ممکن ہے کہ پہلے کا بیک اپ ایک پہلے کے پروٹوکول جیسے کہ crypt9 یا crypt10 پر ہو۔ crypt ایکسٹینشن کا نمبر تبدیل نہ کریں۔