فارورڈ کرنے کی خصوصیت آپ کو کسی انفرادی یا گروپ چیٹ سے کسی دوسری انفرادی یا گروپ چیٹ میں پیغامات فارورڈ کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ فارورڈ شدہ پیغامات کی نشاندہی ایک 'فارورڈ شدہ' لیبل کے ذریعے ہوتی ہے جس سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کے دوست یا فیملی کے کسی فرد نے جو پیغام بھیجا ہے وہ اس نے خود لکھا ہے یا پھر یہ اصلاً کسی اور کی طرف سے آیا ہے۔
آپ بیک وقت زیادہ سے زیادہ پانچ چیٹس میں پیغام فارورڈ کر سکتے ہیں۔ جب کوئی پیغام کئی بار فارورڈ ہو جائے تو وہ ایک وقت میں صرف ایک ہی چیٹ پر فارورڈ ہو سکتا ہے۔
پیغام فارورڈ کریں
کسی انفرادی یا گروپ چیٹ میں اس پیغام پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں جسے آپ فارورڈ کرنا چاہتے ہیں۔
متعدد پیغامات فارورڈ کرنے کے لیے، آپ پہلے پیغام کا انتخاب کرنے کے بعد اضافی پیغامات منتخب کر سکتے ہیں۔
فارورڈ کریں پر ٹیپ کریں۔
جن انفرادی یا گروپ چیٹس میں آپ پیغامات فارورڈ کرنا چاہتے ہیں انہیں تلاش یا منتخب کریں۔
بھیجیں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ:
آپ میڈیا، مقامات یا روابط بھی فارورڈ کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو انہیں دوبارہ اپ لوڈ نہ کرنا پڑے۔
آپ کا فارورڈ کردہ ایسا کوئی بھی پیغام جو آپ کا اپنا بھیجا ہوا نہ ہو، آپ کو اور وصول کرنے والے کسی بھی وصول کنندہ کو 'فارورڈ شدہ' کے لیبل کے ساتھ نظر آئے گا۔