اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ گروپ کے سب ممبرز کے لیے گروپ کو حذف کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ کسی گروپ کو حذف کرسکیں، آپ کو گروپ کے سب ممبرز کو نکالنا ہوگا اور پھر اس گروپ سے باہر نکلنا ہوگا۔
جب آپ گروپ حذف کریں گے تو یہ آپ کو اب اپنی چیٹس کی فہرست میں دکھائی نہیں دے گا اور پرانی چیٹس آپ کے فون سے مٹا دی جائیں گی۔ دیگر ممبرز کو اب بھی اپنی چیٹس کی فہرست میں وہ گروپ دکھائی دے گا۔ تاہم، کوئی بھی پیغام نہیں بھیج پائے گا۔
گروپ کے ممبرز کو ہٹائيں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔ متبادل کے طور پر، چیٹس ٹیب میں گروپ کو ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- ممبر کے نام > {ممبر} کو ہٹائیں > ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔
گروپ سے نکلیں
گروپ کے سبھی ممبرز کو ہٹانے کے بعد، آپ کو گروپ سے باہر نکلنا ہوگا۔
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔ متبادل طور پر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- گروپ سے نکلیں > نکلیں پر ٹیپ کریں۔
گروپ حذف کریں
گروپ سے نکلنے کے بعد، آپ کے پاس اسے حذف کرنے کا آپشن ہو گا۔
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
- متبادل طور پر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- گروپ حذف کریں > حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
- اگر آپ اپنے فون سے گروپ میڈیا حذف نہیں کرنا چاہتے تو یقینی بنائیں کہ اس چیٹ کے میڈیا حذف کریں یا ان چیٹس کے میڈیا حذف کریں نشان زد نہیں ہے۔