Google Drive بیک اپ استعمال کرنے کیلئے آپ کو یہ درکار ہے:
- آپ کے فون پر ایک فعال Google اکاؤنٹ ہو۔
- آپ کے فون پر Google Play سروسز انسٹال ہو۔ یہ ایک ایپ ہے جسے Google Play اسٹور سے Google ایپس اور دیگر ایپس اپ ڈیٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
- آپ کے فون میں بیک اپ بنانے کے لیے کافی خالی جگہ ہو۔
- مضبوط اور مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہو۔
Google Drive بیک اپس سیٹ اپ کریں
- WhatsApp کھولیں۔
- مزید آپشنز
> ترتیبات > چیٹس > چیٹ بیک اپ > Google Drive پر بیک اپ لیں پر ٹیپ کریں۔ - کبھی نہیں کے علاوہ بیک اپ کی کوئی فریکوئنسی منتخب کریں۔
- وہ Google اکاؤنٹ منتخب کریں جس پر آپ اپنی چیٹ کی سرگزشت بیک اپ کرنا چاہیں گے۔
- اگر آپ کے پاس Google اکاؤنٹ منسلک نہ ہو تو پوچھے جانے پر اکاؤنٹ شامل کریں پر ٹیپ کریں اور اپنی لاگ ان کی اسناد درج کریں۔
- آپ جس نیٹ ورک کو بیک اپس لینے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کرنے کیلئے بیک اپ بذریعہ پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: موبائل ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے بیک اپ لینا اضافی ڈیٹا چارجز کا باعث بن سکتا ہے۔
Google Drive پر مینوئل طور پر بیک اپ لیں
آپ کسی بھی وقت مینوئل طور پر بھی Google Drive پر اپنی چیٹس کا بیک اپ لینے کا انتخاب کر سکتے ہیں:
- WhatsApp کھولیں۔
- مزید آپشنز
> ترتیبات > چیٹس > چیٹ بیک اپ > بیک اپ لیں پر ٹیپ کریں۔
اپنی Google Drive بیک اپ ترتیبات کنفیگر کریں
اپنی Google Drive بیک اپ کی فریکوئنسی تبدیل کریں
- WhatsApp کھولیں۔
- مزید آپشنز
> ترتیبات > چیٹس > چیٹ بیک اپ > Google Drive پر بیک اپ لیں پر ٹیپ کریں۔ - بیک اپ کی فریکوئنسی منتخب کریں۔
تبدیل کر کے وہ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ بیک اپس کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں
- WhatsApp کھولیں۔
- مزید آپشنز
> ترتیبات > چیٹس > چیٹ بیک اپ > اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں۔ - وہ Google اکاؤنٹ منتخب کریں جس پر آپ اپنی چیٹ کی سرگزشت بیک اپ کرنا چاہیں گے۔
نوٹ: اگر آپ اپنا Google اکاؤنٹ تبدیل کرتے ہیں تو اس اکاؤنٹ میں محفوظ کسی بھی بیک اپ تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔
تبدیل کر کے وہ نیٹ ورک منتخب کریں جسے آپ بیک اپ کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں
- WhatsApp کھولیں۔
- مزید آپشنز
> ترتیبات > چیٹس > چیٹ بیک اپ > اس پر بیک اپ لیں پر ٹیپ کریں - آپ بیک اپ کیلئے جو نیٹ ورک استعمال کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔
متعلقہ مضامین: