خودکار ڈاؤن لوڈ کنفیگر کرنے کا طریقہ
ڈیفالٹ طور پر، WhatsApp خود بخود آپ کے سیلولر کنکشن پر تصاویر ڈاؤن لوڈ کر لے گی تاکہ آپ کو اپنی تازہ ترین تصاویر تک فوری رسائی فراہم کی جا سکے۔
خودکار تصویر، ویڈیو یا آڈیو ڈاؤن لوڈنگ کنفیگر کرنے کیلئے بس WhatsApp پر جائیں > مزید آپشنز
یہاں آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ WhatsApp کب خود کار طور پر میڈیا ڈاؤن لوڈ کرے گا۔
نوٹ: کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وبا کے دوران ممکنہ موبائل نیٹ ورک کی ٹریفک کو کم کرنے کے لیے WhatsApp دیگر سروسز جوائن کر رہا ہے۔ موبائل نیٹ ورک بینڈ وتھ کے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے، ہم نے چنندہ علاقوں میں دستاویزات، ویڈیوز اور آڈیو پیغامات کے لیے خودکار ڈاؤن لوڈ کو غیر فعال کر دیا ہے۔
موبائل ڈیٹا استعمال کرنے کے وقت
جب آپ موبائل ڈیٹا سے منسلک ہوں گے تو منتخب کردہ میڈیا خود کار طور پر ڈاؤن لوڈ ہوگا۔
Wi-Fi سے منسلک ہونے پر
جب آپ Wi-Fi سے منسلک ہوں گے تو منتخب کردہ میڈیا خود کار طور پر ڈاؤن لوڈ ہوگا۔
رومنگ کے وقت
جب آپ رومنگ ڈیٹا پر ہوں گے تو منتخب کردہ میڈیا خود کار طور پر ڈاؤن لوڈ ہوگا۔
نوٹ: رومنگ ڈیٹا استعمال کرتے وقت خود کار ڈاؤن لوڈ کو فعال کرنے سے آپ کے موبائل فراہم کنندہ کی جانب سے چارجز میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ رومنگ ڈیٹا اکثر مہنگا ہوتا ہے۔
خود کار طور پر ڈاؤن لوڈ ہونے والا میڈیا آپ کی گیلری میں ظاہر ہوگا۔ اگر آپ تمام WhatsApp میڈیا کو اپنی گیلری میں ظاہر ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو ہم تجویز کریں گے کہ آپ اپنی WhatsApp کی تصاویر، آڈیو اور ویڈیو فولڈر کے اندر .nomedia فائل یا فولڈر بنا لیں۔ آپ ایسا Google Play اسٹور سے ایک فائل ایکسپلورر کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ اگر بعد میں آپ کا ارادہ بدل جائے تو آپ کو بس .nomedia فائل کو حذف کرنا ہے اور WhatsApp میڈیا دوبارہ آپ کی گیلری میں ظاہر ہو جائے گا۔
متعلقہ مضامین:
خودکار ڈاؤن لوڈ کنفیگر کرنے کا طریقہ: iPhone