جب آپ WhatsApp پر کسی کاروبار کا کیٹلاگ ملاحظہ کر رہے ہوں تو کاروبار کو پیغام بھیجیں کے ذریعے گفتگو شروع کر سکتے ہیں یا اگر آپ کاروبار کو اس پروڈکٹ کا آرڈر دینے کیلئے تیار ہوں جسے آپ دیکھ رہے ہیں تو کارٹ میں شامل کریں کا بٹن استعمال کریں۔
کارٹ میں پروڈکٹس شامل کرنا
- WhatsApp کھولیں۔
- آپ جس کاروبار کو آرڈر دینا چاہتے ہیں اس کے ساتھ اپنی چیٹ یا پھر اس کی کاروباری پروفائل پر جائیں۔
- ان کے کیٹلاگ تک رسائی کے لیے نام کے ساتھ درج خریداری کے بٹن آئیکن
پرٹیپ کریں۔ - کیٹلاگ کھلنے کے بعد، آرڈر کرنے کیلئے پروڈکٹس دیکھیں۔
- اپنی پسند کے پروڈکٹ پر ٹیپ کریں۔
- اگر آپ آرڈر کرنا چاہتے ہیں تو پروڈکٹ پر موجود کارٹ میں شامل کریں کو ٹیپ کریں۔
- متبادل طور پر، اگر آپ پروڈکٹ کے بارے میں کوئی مخصوص سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو کاروبار کو پیغام بھیجیں پر بھی ٹیپ کرسکتے ہیں۔
اپنے کارٹ میں ترمیم کرنا
- اپنے کارٹ میں شامل تمام پروڈکٹس دیکھنے کے لیے کارٹ دیکھیں پر ٹیپ کریں۔
- اگر آپ مزید پروڈکٹس شامل کرنا جاری رکھنے کیلئے کیٹلاگ پر واپس جانا چاہتے ہیں تو مزید شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
- آپ اپنے کارٹ میں موجود ہر پروڈکٹ کی تعداد یا مقدار میں بھی ترمیم کر سکتے ہیں۔
آرڈر دینا
- اپنا کارٹ کامیابی کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد، آپ اسے فروخت کنندہ کو WhatsApp پیغام کے بطور بھیج سکتے ہیں۔
- بھیجنے کے بعد، آپ فروخت کنندہ کے ساتھ اپنی چیٹ ونڈو میں کارٹ دیکھیں کے بٹن پر ٹیپ کر کے اپنے آرڈر کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔
نوٹ: آپ فروخت کنندہ کو کارٹ بھیجنے سے پہلے پیغام میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
اگر آپ فروخت کنندہ کے کیٹلاگ میں درج متعدد آئٹمز کے بارے میں کچھ پوچھنا چاہتے ہیں تو آپ ان سب کو اپنے کارٹ میں شامل کر کے اپنے سوال کے ساتھ ایک ہی پیغام کے طور پر بھیج سکتے ہیں۔ صرف فروخت کنندہ کی طرف سے تصدیق کے بعد ہی آرڈر کو حتمی مانا جاتا ہے۔
اپنے کارٹ میں آئٹم شامل کرنے کے طریقہ سے متعلق مزید معلومات کے لیے یہ انفوگرافک ڈاؤن لوڈ کریں۔
متعلقہ مضامین:
- کارٹ کے بارے میں
- iPhone پر کارٹ کے ذریعے آرڈر دینے کا طریقہ