آپ WhatsApp کے اندر سے اپنا اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں۔ اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنا ایک ایسا ناقابلِ ترمیم عمل ہے جسے ہم منسوخ نہیں کر سکتے، چاہے آپ نے غلطی سے ہی ایسا کیا ہو۔
ڈراپ ڈاؤن میں اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے کی وجہ منتخب کریں۔
میرا اکاؤنٹ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے سے یہ ہو گا:
WhatsApp سے آپ کا اکاؤنٹ حذف ہو جائے گا۔
آپ کے پرانے پیغامات مٹ جائیں گے۔
آپ کو تمام WhatsApp گروپس میں سے ہٹا دیا جائے گا۔
آپ کی Google Drive کا بیک اپ حذف ہو جائے گا۔
اگر آپ اپنا اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو:
آپ اپنے اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔
آپ کی WhatsApp معلومات حذف کرنے میں حذف کرنے کا عمل شروع ہونے کی تاریخ سے 90 دن تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ آپ کی معلومات کی کاپیاں 90 دن کے بعد بھی بیک اپ اسٹوریج میں برقرار رہ سکتی ہیں جنہیں ہم کسی پریشانی، سافٹ ویئر کی خرابی یا ڈیٹا ضائع ہونے کی کسی اور صورت میں بحال کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس دوران آپ کی معلومات WhatsApp پر آپ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔
اس سے آپ کے بنائے ہوئے گروپس سے متعلق معلومات یا دیگر صارفین کے پاس موجود آپ سے متعلق معلومات متاثر نہیں ہوتیں، جیسے کہ آپ کے انہیں بھیجے گئے پیغامات کی کاپی۔
کچھ مواد کی کاپیاں جیسے کہ لاگ ریکارڈز ہماری ڈیٹا بیس میں برقرار رہ سکتی ہیں مگر ان سے ذاتی شناخت کاران کو الگ کر دیا جاتا ہے۔
ہم آپ کی معلومات قانونی مسائل، شرائط کی خلاف ورزی یا نقصان سے بچاؤ کی کوششوں جیسی چیزوں کیلئے بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
براہ کرم مزید معلومات کے لیے، ہماری رازداری کی پالیسی کا قانون اور تحفظ سیکشن ملاحظہ کریں۔
دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ شیئر کردہ آپ کی ذاتی معلومات بھی حذف ہو جائیں گی۔
متعلقہ مضامین:
اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے کا طریقہ یہاں جانیں: iPhone | KaiOS