پیغامات فارورڈ کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
فارورڈ کرنے کی خصوصیت کے ذریعے کسی انفرادی یا گروپ چیٹ سے کسی دوسری انفرادی یا گروپ چیٹ میں پیغامات فارورڈ کریں۔ فارورڈ شدہ پیغامات کی نشاندہی ایک 'فارورڈ شدہ' لیبل کے ذریعے ہوتی ہے جس سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کے دوست یا فیملی کے کسی فرد نے جو پیغام بھیجا ہے وہ اس نے خود لکھا ہے یا پھر یہ اصلاً کسی اور کی طرف سے آیا ہے۔
آپ بیک وقت زیادہ سے زیادہ پانچ چیٹس میں پیغام فارورڈ کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی پیغام پہلے ہی فارورڈ کیا جا چکا ہے تو آپ اسے زیادہ سے زیادہ ایک گروپ چیٹ سمیت پانچ چیٹس میں فارورڈ کر سکتے ہیں۔ جب کوئی پیغام کئی بار فارورڈ ہو جاتا ہے تو وہ ایک وقت میں صرف ایک ہی چیٹ پر فارورڈ ہو سکتا ہے۔
پیغام فارورڈ کریں
  1. کسی انفرادی یا گروپ چیٹ میں، وہ پیغام منتخب کریں جسے آپ فارورڈ کرنا چاہتے ہیں۔
  2. آپشنز > فارورڈ کریں کو دبائیں۔
  3. وہ رابطہ یا گروپ تلاش یا منتخب کریں جسے آپ پیغام فارورڈ کرنا چاہتے ہیں > شامل کریں منتخب کریں۔
  4. ہوگیا کو دبائیں۔
نوٹ:
  • میڈیا کے ساتھ کیپشنز فارورڈ نہیں ہوں گے۔
  • آپ کا فارورڈ کردہ ایسا کوئی بھی پیغام جو آپ کا اپنا بھیجا ہوا نہ ہو، آپ کو اور وصول کرنے والے کسی بھی وصول کنندہ کو 'فارورڈ شدہ' کے لیبل کے ساتھ نظر آئے گا۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں