اپنی پروفائل میں ترمیم کرنے کا طریقہ

Android
‏iOS
KaiOS
ویب
Windows
Mac
آپ WhatsApp کی سیٹنگز میں اپنی پروفائل فوٹو، نام اور بمتعلق کی معلومات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

اپنی پروفائل تصویر میں ترمیم کریں

  1. ‏‏WhatsApp کی سیٹنگز پر جائیں۔
  2. اپنی پروفائل تصویر پر ٹیپ کریں۔
  3. اگر آپ کے پاس:
    • ‏پروفائل فوٹو نہیں ہے: پروفائل فوٹو شامل کریں پر ٹیپ کریں۔ آپ تصویر لے سکتے ہیں یا تصویر منتخب کر سکتے ہیں یا اوتار استعمال کر سکتے ہیں۔
    • پروفائل فوٹو ہے: ترمیم کریں > ترمیم کریں پر ٹیپ کریں۔ آپ تصویر حذف کر سکتے ہیں، اوتار استعمال کر سکتے ہیں، تصویر لے سکتے ہیں یا تصویر منتخب کر سکتے ہیں۔

اپنے پروفائل نام میں ترمیم کریں

  1. ‏‏WhatsApp کی سیٹنگز پر جائیں۔
  2. اپنی پروفائل فوٹو اور پھر اپنے نام پر ٹیپ کریں۔
  3. اپنا نیا نام درج کریں۔
    • نام کی حد 25 کریکٹرز ہے۔
    • آپ
      emoji
      پر ٹیپ کر کے ایموجی شامل کر سکتے ہیں۔
  4. ‏‏‏‏‏‏ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: آپ کا پروفائل نام گروپس میں موجود وہ صارفین دیکھ سکتے ہیں جن کے پاس اپنے فون کے روابط میں آپ کے رابطہ کی معلومات محفوظ نہیں ہے۔

اپنی بمتعلق معلومات میں ترمیم کریں

  1. ‏‏WhatsApp کی سیٹنگز پر جائیں۔
  2. اپنی پروفائل تصویر پر ٹیپ کریں۔
  3. بمتعلق کی فیلڈ پر ٹیپ کریں۔
  4. آپ:
    • پہلے سے پُر آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔
    • اس وقت اس پر سیٹ ہے کے ساتھ اپنی بمتعلق معلومات پر ٹیپ کر کے اسے حسب منشا بنائیں۔ بمتعلق معلومات کی حد 139 کریکٹرز ہے۔

نوٹ:

  • بمتعلق کی معلومات کو خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔
  • آپ کی پروفائل تصویر یا بمتعلق معلومات کون دیکھ سکتا ہے اس کا نظم کرنے کے لیے آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ کسی رابطے کو بلاک کرتے ہیں تو وہ شخص آپ کی پروفائل فوٹو یا بمتعلق معلومات میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں دیکھ پائے گا۔

متعلقہ مضامین:

کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟

جی ہاں
نہیں