کسی رابطے کی پروفائل معلومات نہیں دیکھ پا رہے
پرائیویسی کی سیٹنگز آپ کو اپنا آخری بار دیکھا گیا اور آن لائن، پروفائل فوٹو، بمتعلق، اسٹیٹس یا پڑھے ہونے کی رسیدوں کو مخفی کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ آپ کسی اور کی معلومات شاید ان کی سیٹ کردہ پرائیویسی کی سیٹنگز کی وجہ سے نہ دیکھ پائیں۔
اگر آپ کسی اور کے آخری بار دیکھا گیا یا آن لائن، پروفائل فوٹو، بمتعلق، اسٹیٹس یا پڑھے ہونے کی رسیدوں کو نہیں دیکھ پا رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ ذیل میں سے کوئی ایک ہو:
- نیٹ ورک کا کوئی عارضی مسئلہ درپیش ہے۔
- آپ یا صارف نے اپنی آخری بار دیکھا گیا اور آن لائن یا پروفائل فوٹو کی پرائیویسی سیٹنگز کو تبدیل کر دیا ہے۔
- آپ اور صارف دونوں کو اپنے روابط کی دوبارہ مطابقت پذیری کرنے کی ضرورت ہے۔
- رابطے نے آپ کو بلاک کیا ہوا ہے۔
- ہو سکتا ہے آپ نے ان کو بطور رابطہ محفوظ نہ کیا ہو۔
- ہو سکتا ہے انہوں نے آپ کو رابطے کے طور پر محفوظ نہ کیا ہو۔
- ہو سکتا ہے انہوں نے پہلے آپ کو کبھی میسج نہ کیا ہو۔