گروپ ممبرز کو شامل کرنے اور ہٹانے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ گروپ میں ممبرز کو شامل کر سکتے یا ہٹا سکتے ہیں۔
ممبرز کو شامل کریں
  1. ‏WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں، پھر آپشنز > ممبرز کو شامل کریں کو دبائیں۔
    • متبادل طور پر، اپنی چیٹس کی فہرست میں گروپ منتخب کریں۔ پھر آپشنز > گروپ کی معلومات > ممبرز کو شامل کریں کو دبائیں۔
  2. گروپ میں شامل کرنے کے لیے روابط تلاش یا منتخب کریں۔
  3. ہوگیا کو دبائیں۔
ممبرز کو ہٹائیں
  1. ‏WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں، پھر آپشنز > گروپ کی معلومات کو دبائیں۔
    • متبادل طور پر، اپنی چیٹس کی فہرست میں گروپ منتخب کریں۔ پھر آپشنز > گروپ کی معلومات کو دبائیں۔
  2. آپ جس ممبر کو ہٹانا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔
  3. آپشنز > گروپ سے ہٹائیں > ہٹائیں کو دبائیں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں