گروپ ممبرز کو شامل کرنے اور ہٹانے کا طریقہ

Android
‏iOS
KaiOS
ویب
Windows
Mac
اگر آپ ایڈمن ہیں یا ایڈمنز نے اپنے گروپ کو WhatsApp پر موجود کسی بھی شخص کے شامل ہونے کے لیے کھلا رکھنے کو منتخب کیا ہے تو آپ کسی گروپ میں 1024 ممبرز تک شامل کر سکتے ہیں۔
گروپ کے نئے ممبرز گروپ میں شامل ہونے سے پہلے بھیجے گئے ایونٹس یا میسجز نہیں دیکھ پائیں گے۔

ممبرز شامل کریں

  1. ‏WhatsApp‎ گروپ چیٹ کھولیں، پھر گروپ کے موضوع پر ٹیپ کریں۔
    • متبادل طور پر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔ اس کے بعد،
      more options
      > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
  2. شامل کریں یا بذریعہ لنک مدعو کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. گروپ میں شامل کرنے کے لیے روابط تلاش یا منتخب کریں۔
  4. check mark
    پر ٹیپ کریں۔
    • آپ کو اکثر رابطہ کئے گئے روابط اپنے گروپ میں شامل کرنے کے لئے بطور ممکنہ روابط نظر آئیں گے۔
  5. اگر گروپ میں نئے ممبرز کو منظور کریں آن ہے اور گروپ میں شامل ہونے کی درخواستیں زیر التوا ہیں تو ایڈمن ان درخواستوں کا جائزہ لے سکتا ہے۔

گروپ کے سیاق و سباق کارڈ کے ذریعہ ممبرز شامل کریں

گروپ کا سیاق و سباق کارڈ لوگوں کو جب وہ پہلی بار شامل ہوتے ہیں گروپ کے بارے میں مزید معلومات دیتا ہے۔ جب آپ پہلی بار گروپ بناتے ہیں، تو آپ لوگوں کو سیاق و سباق کارڈ کے ذریعہ بھی مدعو کر سکتے ہیں۔ اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں، تو آپ گروپ کے سیاق و سباق کارڈ کے ساتھ لوگوں کو گروپ میں شامل ہونے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں۔
  1. جس گروپ چیٹ میں آپ ممبرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں اسے کھولیں۔
  2. + ممبرز شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. ممبرز منتخب کریں۔
  4. ‏‏
    select
    پر ٹیپ کریں۔

ممبرز کو ہٹائیں

  1. ‏WhatsApp‎ گروپ چیٹ کھولیں، پھر گروپ کے موضوع پر ٹیپ کریں۔
    • متبادل طور پر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔ اس کے بعد،
      more options
      > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
  2. اس ممبر پر ٹیپ کریں جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں۔
  3. ‏{ممبر} کو ہٹائیں > ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔
‏‏نوٹ: اگر آپ نے گروپس میں بہت سے روابط شامل کر دیے ہیں، تو آپ کو گروپس میں مزید روابط شامل کرنے کے لیے 24 گھنٹے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟

جی ہاں
نہیں