گروپ ایڈمن کو بلاک کرنے کا طریقہ

فی الحال کسی گروپ کو بلاک کرنا ممکن نہیں ہے۔ تاہم آپ گروپ سے باہر نکل کر گروپ ایڈمن کو بلاک کر سکتے ہیں۔
‏Android،‏ iPhone اور KaiOS پر آپ اپنے گروپ کی پرائيویسی کی سیٹنگز تبدیل کر کے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کو گروپس میں کون شامل کر سکتا ہے۔
کسی ایسے ایڈمن کو بلاک کرنے کا طریقہ جس کا نمبر آپ کے فون کی ایڈریس بک میں اسٹور نہ ہو
  1. ‏WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ یا کلک کریں۔
  2. اس ایڈمن کے فون نمبر پر ٹیپ یا کلک کریں جسے آپ بلاک کرنا چاہتے ہیں۔
  3. اگر کہا جائے تو {فون نمبر} کو میسج بھیجیں یا میسج بھیجیں پر ٹیپ یا کلک کریں۔
  4. اس ایڈمن کے ساتھ ایک خالی چیٹ کھل جائے گی۔ بالائی حصے میں موجود فون نمبر پر ٹیپ یا کلک کریں۔
  5. بلاک کریں > بلاک کریں پر ٹیپ یا کلک کریں۔
کسی ایسے ایڈمن کو بلاک کرنے کا طریقہ جس کا نمبر آپ کے فون کی ایڈریس بک میں اسٹور ہو
‏Android
  1. WhatsApp پر جائیں > مزید آپشنز
    > سیٹنگز > اکاؤنٹ > پرائیویسی > بلاک شدہ روابط پر ٹیپ کریں
  2. پر ٹیپ کریں۔
  3. روابط کی فہرست میں ایڈمن کے نام پر ٹیپ کریں۔
‏iPhone‎
  1. WhatsApp > سیٹنگز > پرائیویسی > بلاک شدہ پر ٹیپ کریں۔
  2. نیا شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. روابط کی فہرست میں ایڈمن کے نام پر ٹیپ کریں۔
‏KaiOS
  1. ‏ WhatsApp کھولیں > آپشنز > سیٹنگز > ٹھیک ہے کو دبائیں۔
  2. اکاؤنٹ > پرائیویسی > کھولیں کو منتخب کریں۔
  3. بلاک شدہ > نیا شامل کریں کو منتخب کریں۔
  4. روابط کی فہرست میں ایڈمن کا نام منتخب کریں۔
  5. بلاک کریں کو دبائیں۔
ویب اور ڈیسک ٹاپ
  1. ‏WhatsApp میں اپنی چیٹس کی فہرست کے اوپر موجود مینو (
    یا
    ) پر کلک کریں۔
  2. سیٹنگز > پرائیویسی > بلاک شدہ روابط پر کلک کریں۔
  3. بلاک شدہ روابط
    پر کلک کریں۔
  4. ایڈمن کو تلاش کر کے اس کے نام پر کلک کریں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں