کیٹلاگ بنانے اور برقرار رکھنے کا طریقہ

Android
iPhone
ویب اور ڈیسک ٹاپ
اپنے کسٹمرز کو اپنے کاروبار کی تازہ ترین پیشکشوں تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے اپنا کیٹلاگ اپ ڈیٹ رکھیں۔
اپنے کیٹلاگ میں پروڈکٹ یا سروس شامل کریں
  1. ‏WhatsApp Business ایپ کھولیں > مزید آپشنز
    > سیٹنگز > کاروباری ٹولز > کیٹلاگ پر ٹیپ کریں۔
    • اگر نیا پروڈکٹ بنا رہے ہیں تو نیا آئٹم شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
  2. تصاویر شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. اپنی 'تصاویر' سے تصاویر اپ لوڈ کرنے کے لیے گیلری پر یا نئی تصاویر لینے کے لیے کیمرا پر ٹیپ کریں۔ آپ زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
  4. اس طرح کی مزید آپشنل تفصیلات کے ساتھ کوئی پروڈکٹ یا سروس کا نام درج کریں:
    • قیمت
    • تفصیل
    • ویب سائٹ کا لنک
    • پروڈکٹ یا سروس کوڈ
  5. محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: کیٹلاگ پر اپ لوڈ کی جانے والی ہر تصویر جائزے سے مشروط ہوتی ہے، جو اس کی تصدیق کرتا ہے کہ تصویر، پروڈکٹ یا سروس WhatsApp کی کامرس پالیسی پر پوری اترتی ہے۔
جب کوئی پروڈکٹ یا سروس منظور ہو جاتی ہے تو خودکار طور پر کیٹلاگ میں شامل ہو جاتی ہے۔ تاہم، مسترد ہونے کی صورت میں اس کی تصویر کے برابر میں ایک سرخ استعجاب کا آئیکن دکھائی دے گا۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے آئٹم کو غلط بنیادوں پر مسترد کیا گیا ہے تو آپ فیصلے پر اپیل کر سکتے ہیں۔
  1. مسترد کردہ آئٹم پر ٹیپ کریں۔
  2. ‏‏ایک اور جائزے کی درخواست کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. اپنی درخواست کرنے کی وجہ درج کریں۔
  4. جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
  5. اگر آپ نے WhatsApp کی کامرس پالیسی کا جائزہ لیا ہے اور آپ کی اپیل مسترد ہوگئی ہے تو تیسرے جائزے کے لیے اپنی درخواست کی وضاحت کے ساتھ ہمیں جواب بھیجیں۔
کنٹرول کریں کہ کسٹمرز کون سے پروڈکٹس یا سروسز تلاش کر سکتے ہیں
نوٹ: ممکن ہے کہ یہ خصوصیت ابھی آپ کے لیے دستیاب نہ ہو۔
کیٹلاگ آئٹمز چھپائیں
  1. مزید آپشنز
    > سیٹنگز > کاروباری ٹولز > کیٹلاگ پر ٹیپ کریں۔
  2. آپ آئٹمز کو انفرادی طور پر یا پھر زیادہ تعداد میں بھی چھپا سکتے ہیں۔
    • ایک انفرادی آئٹم کو چھپانے کے لیے، آئٹم پر ٹیپ کر کے پروڈکٹ کی تفصیل والا صفحہ کھولیں۔ پھر مزید آپشنز
      > چھپائیں > چھپائیں پر ٹیپ کریں۔
    • زیادہ تعداد میں آئٹمز چھپانے کے لیے، سبز چیک مارک نظر آنے تک آئٹم کو دبا کر رکھیں۔ پھر جن دیگر آئٹمز کو آپ چھپانا چاہتے ہیں > چھپائیں
      > چھپائیں پر ٹیپ کریں۔
    نوٹ: پوشیدہ آئٹمز اب بھی آپ کے کیٹلاگ مینیجر میں نظر آئیں گے اور آئٹم کی تصویر پر
    آئیکن نظر آئے گا۔ پروڈکٹ کی تفصیل کے صفحہ پر ایک نوٹ نظر آئے گا جو یہ بتائے گا کہ آپ نے اس آئٹم کو چھپایا ہوا ہے۔
کیٹلاگ آئٹمز ظاہر کریں
  1. مزید آپشنز
    > سیٹنگز > کاروباری ٹولز > کیٹلاگ پر ٹیپ کریں۔
  2. آپ انفرادی طور پر یا زیادہ تعداد میں بھی آئٹمز ظاہر کر سکتے ہیں۔
    • کسی ایک آئٹم کو ظاہر کرنے کے لیے، آئٹم پر ٹیپ کر کے پروڈکٹ کی تفصیل والا صفحہ کھولیں۔ پھر، مزید آپشنز
      > ظاہر کریں > ظاہر کریں پر ٹیپ کریں۔
    • آئٹمز کو زیادہ تعداد میں ظاہر کرنے کے لیے، مطلوبہ آئٹمز میں سے کسی ایک کو دبا کر رکھیں۔ پھر جن دیگر آئٹمز کو آپ ظاہر کرنا چاہتے ہیں > ظاہر کریں
      > ظاہر کریں پر ٹیپ کریں۔
اپنے کیٹلاگ سے پروڈکٹ یا سروس حذف کریں
  1. مزید آپشنز
    > سیٹنگز > کاروباری ٹولز > کیٹلاگ پر ٹیپ کریں۔
  2. پروڈکٹ یا سروس کی تصویر کو دبا کر رکھیں۔
  3. حذف کریں آئیکن پر، پھر حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
یا پھر، اس پروڈکٹ یا سروس کی تصویر منتخب کریں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔ پھر، مزید آپشنز
> حذف کریں > حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں