غیر فعال اکاؤنٹ حذف کرنے کے بارے میں
سیکیورٹی برقرار رکھنے، ڈیٹا کی بحالی محدود کرنے اور اپنے صارفین کی رازداری کی حفاظت کرنے کے لیے، WhatsApp اکاؤنٹس عام طور پر 120 دنوں تک غیر فعال ہونے کے بعد حذف کر دیے جاتے ہیں۔ غیر فعال ہونے کا مطلب ہے کہ صارف WhatsApp سے منسلک نہیں ہوا ہے۔
کسی اکاؤنٹ کے فعال ہونے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر صارف کے آلہ پر WhatsApp کھلا ہوا ہے لیکن انٹرنیٹ کنکشن نہیں ہے تو اکاؤنٹ غیر فعال ہو جائے گا۔
اکاؤنٹ حذف ہونے سے پہلے صارف کے آلہ پر اسٹور شدہ مواد WhatsApp کے حذف ہونے تک برقرار رہے گا۔ جب صارف اسی آلہ پر WhatsApp کے لیے دوبارہ رجسٹر کرے گا تو اس کا آلہ پر اسٹور شدہ مواد پھر سے نظر آنے لگے گا۔
متعلقہ وسائل