WhatsApp سے منسلک ہونے میں ناکامی

اگر آپ WhatsApp سے منسلک نہیں ہو پاتے ہیں تو یہ عام طور پر آپ کا آلہ انٹرنیٹ سے منسلک نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ کے پاس فعال انٹرنیٹ کنکشن ہے مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل کریں:
  1. اطمینان کر لیں کہ آپ کے پاس موبائل فراہم کنندہ کے نیٹ ورک پر ڈیٹا پلان ہے یا انٹرنیٹ تک رسائی والا Wi-Fi کنکشن ہے۔
  2. اطمینان کر لیں کہ Wi-Fi یا ڈیٹا نیٹ ورک کی سگنل قوت اچھی ہے اور آلہ نیٹ ورک سے منسلک ہے۔
  3. اپنے آلے کے براؤزر میں کوئی ویب صفحہ کھول کر دیکھیں کہ لوڈ ہوتا ہے یا نہیں۔ اگر لوڈ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا آلہ انٹرنیٹ سے منسلک ہے۔
  4. اپنے آلے کو ریبوٹ کریں۔
اگر آپ پھر بھی منسلک ہونے سے قاصر ہیں
اگر آپ اپنے آلے کے ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے سے قاصر ہیں تو Wi-Fi کے کسی اور نیٹ ورک یا نیٹ ورکس کو آزمائیں۔ اگر آپ اپنے فون پر ویب صفحات کھول پا رہے ہیں اور انٹرنیٹ سے منسلک ہونے والی دیگر ایپس چلا پا رہے ہیں لیکن WhatsApp منسلک نہیں ہو رہا تو آپ: Android ‏| iPhone پر اپنے کنکشن کے مسائل ٹربل شوٹ کر سکتے ہیں
اگر آپ اپنے ڈیٹا نیٹ ورک پر دیگر ایپس سے منسلک ہو پا رہے ہیں مگر WhatsApp سے نہیں تو ممکن ہے کہ آپ کے موبائل فراہم کنندہ نے مخصوص چیٹ کی ایپس بلاک کرنے کیلئے آپ کے وائرلیس رسائی کے پوائنٹس کو کنفیگر کیا ہوا ہو۔ اگر صرف ڈیٹا پر WhatsApp بدستور نہیں چل رہی تو یہ آزمائیں:
  1. اپنے موبائل کے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں اور چیٹ کی ایپس چلانے کیلئے ان مختلف رسائی کے پوائنٹ کی سیٹنگز کا پوچھیں۔
  2. وہ آپ کو اپنا ڈیٹا نیٹ ورک اور ویب کی سیٹنگز مینوئلی کنفیگر کرنے کا طریقہ کار بتائیں گے۔
متعلقہ مضامین:
Android ‏| iPhone ‏| KaiOS | ویب یا ڈیسک ٹاپ پر WhatsApp سے منسلک نہیں ہو سکتے
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں