تصاویر اور ویڈیوز میں ترمیم کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
ویب اور ڈیسک ٹاپ
WhatsApp آپ کو اسٹیکرز، ایموجیز، ٹیکسٹ، فری ہینڈ ڈرائنگز اور فلٹرز شامل کر کے آپ کی تصاویر اور ویڈیوز ذاتی نوعیت کی بنانے کی سہولت دیتا ہے۔
نوٹ: یہ خصوصیات صرف iOS 12 یا اس سے نئے ورژنز پر دستیاب ہیں۔
تصاویر اور ویڈیوز میں ترمیم کرنا
نئی تصویر لیں یا ویڈیو بنائیں
- ٹیکسٹ فیلڈ کے برابر میں منسلک کریں> کیمراپر ٹیپ کریں، پھر نئی تصویر لیں یا ویڈیو بنائیں۔
- اپنی تصویر یا ویڈیو میں ترمیم کرنا شروع کریں۔
موجودہ تصویر یا ویڈیو استعمال کریں
- ٹیکسٹ فیلڈ کے برابر میں منسلک کریں> کیمراپر ٹیپ کریں، پھر اپنی تصویر اور ویڈیو کی لائبریری سے کوئی موجودی آئٹم منتخب کریں۔
- اپنی تصویر یا ویڈیو میں ترمیم کرنا شروع کریں۔
اپنی تصویر یا ویڈیو کو کراپ کریں یا گھمائیں
- کراپ کریں اور گھمائیںپر ٹیپ کریں۔
- پری سیٹس میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے تناسب کی شرحبٹن پر ٹیپ کریں۔اپنے میڈیا کو مینوئل طور پر کراپ کرنے کے لیے کسی بھی ہینڈل کو اندر یا باہر کھینچ کر مطلوبہ سائز تک لائیں۔
- اپنی تصویر یا ویڈیو گھمانے کے لیے پر بار بار ٹیپ کریں۔
- اپنی تمام تبدیلیاں کالعدم کرنے اور اصل سائز اور روٹیشن پر واپس جانے کے لیے ری سیٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
- کام مکمل ہونے کے بعد ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
اپنی تصویر یا ویڈیو پر فلٹر لاگو کریں
- اپنی تصویر یا ویڈیو پر اوپر کی جانب سوائپ کریں۔
- فلٹر منتخب کریں۔
- کام مکمل ہونے کے بعد ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
اپنی تصویر یا ویڈیو پر اسٹیکرز یا ایموجیز شامل کریں
- ایموجی> اسٹیکر یا ایموجی پر ٹیپ کریں
- آپ جو آئٹم استعمال کرنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں۔
- آئٹم کو کہیں اور لے جانے کے لیے، اس پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں، پھر اسے کھینچیں۔
- آئٹم کا سائز تبدیل کرنے کے لیے اس پر دو انگلیاں رکھ کر اسے چھوٹا یا بڑا کریں۔
- آئٹم کو گھمانے کے لیے اس پر دو انگلیاں رکھیں اور پھر گھما دیں۔
- کام مکمل ہونے کے بعد تصویر یا ویڈیو پر کہیں بھی ٹیپ کریں۔
اپنی تصویر یا ویڈیو پر ٹیکسٹ شامل کریں
- اسکرین کے اوپر ٹیکسٹپر ٹیپ کریں۔
- ٹیکسٹ کی فیلڈ میں مطلوبہ ٹیکسٹ ٹائپ کریں۔
- کام مکمل ہونے کے بعد ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
- ٹیکسٹ باکس کو حذف کرنے کے لیے اسے کھینچ کر ظاہر ہونے والے کوڑے دان پر لے جائیں۔
اپنے ٹیکسٹ کی وضع تبدیل کریں
- ٹیکسٹ باکس پر ٹیپ کریں:
- ٹیکسٹ کا رنگ تبدیل کرنے کے لیے اپنی انگلی رنگ کے انتخاب کار پر اوپر اور نیچے سلائیڈ کریں۔
- فونٹ تبدیل کرنے کے لیے ٹیکسٹپر بار بار ٹیپ کریں۔ فونٹ ہر بار تبدیل ہوتا ہے۔ فونٹ کی نئی قسم کی تصدیق کے لیے اسکرین پر ٹیپ کریں۔
- ٹیکسٹ کا سائز تبدیل کرنے کے لیے اس کے اوپر دو انگلیاں رکھ کر اسے چھوٹا یا بڑا کریں۔
- ٹیکسٹ کو گھمانے کے لیے اس پر دو انگلیاں رکھیں اور پھر اسے گھمائیں۔
- کام مکمل ہونے کے بعد اسکرین پر کہیں بھی ٹیپ کریں۔
نوٹ: آپ اپنا ٹیکسٹ شامل کرنے سے پہلے بھی فونٹ اور رنگ منتخب کر سکتے ہیں۔
اپنی تصویر یا ویڈیو پر ڈرا کریں
- ڈرا کریںپر ٹیپ کریں۔
- پین کا رنگ اور موٹائی منتخب کریں۔
- پین کا رنگ تبدیل کرنے کے لیے اپنی انگلی رنگ کے انتخاب کار پر اوپر اور نیچے سلائیڈ کریں۔
- آپ اپنی تصویر کے نیچے آئیکنز پر ٹیپ کر کے پین کی موٹائی تبدیل کر سکتے ہیں
- فری ہینڈ ڈرائنگز بنانے کے لیے اپنی انگلی استعمال کریں۔
- ڈرائنگ کرتے ہوئے کوئی لائن حذف کرنے کے لیے کالعدم کریںپر ٹیپ کریں۔
- کام مکمل ہونے کے بعد ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
اپنی پوری تصویر یا کچھ حصے کو دھندلا کریں
- پر ٹیپ کریں
- اپنی تصویر کے نیچے موجود دھندلا کرنے کے ٹولپر ٹیپ کریں۔
- اپنی تصویر کا کوئی بھی حصہ دھندلا کرنے کے لیے اپنی انگلی استعمال کریں۔
- دھندلے پن کے ایفیکیٹ کو کالعدم کرنے کے لیے پر ٹیپ کریں۔
- کام مکمل ہونے کے بعد ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
اپنی ویڈیو کو خاموش کریں
- اپنی ویڈیو میں آڈیو آف کرنے کے لیے خاموش کریںپر ٹیپ کریں۔
اپنا میڈیا بھیجنا
جب آپ اپنے میڈیا میں ترمیم کرنا مکمل کر لیں تو اسے بھیجنے کے لیے
پر ٹیپ کریں۔

متعلقہ مضامین:
iPhone پر میڈیا بھیجنے کا طریقہ