اپنی اطلاعات کا نظم کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
اطلاع کی ترجیحات کا نظم آپ کی WhatsApp سیٹنگز میں باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ iPhone آنے والے میسج کے بارے میں آپ کو الرٹ کرنے کیلئے خودکار طور پر ایک پُش اطلاع دکھائے گا۔
iOS ایپس تین اقسام کی اطلاعات فراہم کر سکتی ہیں:
- ساؤنڈز: ایک قابل سماعت الرٹ پلے ہوتا ہے۔
- الرٹس/بینر: اسکرین پر ایک الرٹ یا بینر ظاہر ہوتا ہے۔
- بیجز: ایپلیکیشن آئیکن پر ایک تصویر یا نمبر ظاہر ہوتا ہے۔
اپنی اطلاعات کی ترجیحات میں تبدیلی کرنے کیلئے:
WhatsApp کھولیں > سیٹنگز > اطلاعات پر ٹیپ کریں۔ جائزہ لیں کہ میسج اور گروپ کی اطلاعات کے لیے اطلاعات دکھائیں فعال ہے۔
انفرادی یا گروپ چیٹس کو خاموش کر دیں
آپ اس ایپ کی وائبریشن یا آوازیں آف کر سکتے ہیں۔ WhatsApp > سیٹنگز > اطلاعات > درون ایپ اطلاعات کھولیں۔
اطلاعات سے متعلق مسائل حل کریں۔
یقینی بنا لیں کہ آپ کے WhatsApp اور iPhone دونوں کی سیٹنگز میں اطلاعات کی سیٹنگز آن ہیں۔
اگر آپ نے یہ توثیق کر لی ہے کہ آپ کی اطلاعات کی سیٹنگز درست ہیں اور آپ کو اب بھی اطلاعات موصول نہیں ہو رہی ہیں تو یہ ممکنہ طور پر آپ کے کنکشن یا iOS کا مسئلہ ہے۔
براہ کرم نوٹ کر لیں کہ اطلاعات کی ڈیلیوری کو مکمل طور پر Apple کی پش نوٹیفیکیشن سروس (APNS) کنٹرول کرتی ہے اور WhatsApp کے پاس اس سروس سے متعلق مسائل کو حل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ اگر آپ کو کوئی تب میسج بھیجتا ہے جب آپ آف لائن ہوں تو وہ میسج آپ کے فون پر ڈیلیور ہونے کیلئے APNS کو بھیجا جائے گا۔ WhatsApp کے پاس ان اطلاعات کی ڈیلیوری پر کوئی کنٹرول یا مرئیت نہیں ہے۔ اگرچہ ممکن ہے کہ مسئلہ WhatsApp میں ظاہر ہو رہا ہو تاہم مسئلے کا ماخذ APNS یا iOS ہے۔
عام طور پر، اس مسئلے کو حل کرنے کا واحد طریقہ اپنے فون کو فیکٹری کی سیٹنگز پر بحال کرنا اور فون کو نئے کے طور پر سیٹ کرنا ہوتا ہے۔
نوٹ: اگر آپ بیک اپ بحال کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ کا مسئلہ بھی واپس آ جائے گا۔ پُش اطلاعات کیلئے درست SIM کارڈ اور فعال Wi-Fi یا سیلولر کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔