گروپ کی اطلاعات کو خاموش کرنے یا خاموشی ختم کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
Mac
آپ مخصوص مدت کیلئے گروپ کی اطلاعات کو خاموش کر سکتے ہیں۔ گروپ میں بھیجے جانے والے میسجز آپ کو بدستور موصول ہوتے رہیں گے لیکن ان کے موصول ہونے پر آپ کا فون وائبریٹ نہیں کرے گا، نہ ہی کوئی آواز پیدا ہوگی۔
گروپ کی اطلاعات کو خاموش کریں
  1. ‏WhatsApp‏ گروپ چیٹ کھولیں۔
  2. آپشنز > خاموش کریں > ٹھیک ہے کو دبائیں۔
  3. اطلاعات کو خاموش کرنے کے لیے وقت کی حد منتخب کریں۔
  4. ٹھیک ہے کو دبائیں۔
یا پھر، گروپ چیٹ کھولیں۔ ‏آپشنز > گروپ کی معلومات > اطلاعات کو خاموش کریں کو دبائیں۔ اطلاعات کو خاموش کرنے کے لیے وقت کی حد منتخب کریں، پھر ٹھیک ہے کو دبائیں۔
گروپ اطلاعات کی خاموشی ختم کریں
  1. ‏WhatsApp‏ گروپ چیٹ کھولیں۔
  2. آپشنز > غیر خاموش کریں > ٹھیک ہے کو دبائیں۔
یا پھر، گروپ چیٹ کھولیں۔ ‏آپشنز > گروپ کی معلومات > اطلاعات کو خاموش کریں > کوئی نہیں کو دبائیں۔
‏‏نوٹ: جب آپ کسی چیٹ کے لیے میسج کی اطلاعات کو خاموش کرتے ہیں تو آپ کا آلہ آپ کو آنے والی اطلاعات پر الرٹ نہیں کرے گا۔ تاہم، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ:
  • روابط کو اطلاع نہیں دی جائے گی کہ آپ نے چیٹ کو خاموش کر دیا ہے۔
  • جب آپ روابط کے میسجز پڑھیں گے تو انہیں اب بھی پڑھے ہونے کی رسیدیں حاصل ہوں گی۔
  • آپ کے پاس اب بھی چیٹ کے ساتھ نہ پڑھے گئے میسجز کا شمار موجود ہوگا۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں