فون نمبر تبدیل کرنے سے قاصر ہیں

اگر آپ نمبر تبدیل کرنے کی خصوصیت کے استعمال کے حوالے سے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ:
  • آپ نے جو پرانا فون نمبر درج کیا ہے وہ اس وقت آپ کے WhatsApp اکاؤنٹ پر رجسٹر ہے۔ آپ WhatsApp کی سیٹنگز میں جا کر اور پھر اپنی پروفائل فوٹو کے آئیکن پر ٹیپ کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ کون سا فون نمبر رجسٹر ہے۔ اگر آپ کا پرانا فون نمبر رجسٹر نہیں ہے تو براہ کرم پہلے اسے رجسٹر کریں اور پھر اپنے فون نمبر کو دوبارہ تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔
  • جو نیا فون نمبر آپ WhatsApp کے ساتھ استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے آپ کے پاس ایک فعال اور کارگر SIM کارڈ موجود ہے۔
  • آپ کے پاس ایک مضبوط اور مستحکم موبائل کنکشن ہے۔
  • آپ کے فون میں کافی اندرونی اسٹوریج موجود ہے۔
اگر آپ کو اپنا فون نمبر تبدیل کرنے کے بعد نیا فون نمبر رجسٹر کروانے میں مسائل کا سامنا ہو تو براہ کرم Android یا iPhone میں رجسٹریشن سے متعلق مزید پڑھیں۔
نوٹ: فون نمبر تبدیل کرنے کی خصوصیت KaiOS پر معاونت یافتہ نہیں ہے۔ تاہم، آپ رجسٹریشن کا عمل پورا کر کے WhatsApp پر اپنا نیا فون نمبر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ آپ کے پرانے اکاؤنٹ کی معلومات نئے فون نمبر پر منتقل نہیں ہوں گی اور آپ اپنی انفرادی اور گروپ چیٹس کھو دیں گے۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں