اپنے فون نمبر کی توثیق کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
‏‏WhatsApp استعمال کرنا شروع کرنے کے لیے آپ کو اپنے فون نمبر کی توثیق کرنی ہوگی۔
اپنے فون نمبر کی توثیق کرنے کے لیے:
  1. WhatsApp کھولیں۔
  2. ہماری سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی پڑھنے کے لیے شرائط اور پالیسی کو دبائیں۔
  3. ہماری شرائط قبول کرنے اور جاری رکھنے کے لیے متفق کو دبائیں۔
  4. ملک منتخب کریں کو دبائیں۔
  5. اپنا ملک تلاش یا منتخب کریں اور ملک منتخب کریں کو دبائیں۔
  6. اپنا فون نمبر درج کریں۔
    • اگر آپ ہمارا ہیلپ سنٹر ملاحظہ کرنا یا ہم سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو مدد کو دبائیں۔
  7. بذریعہ SMS توثیقی کوڈ موصول کرنے کے لیے اگلا > ٹھیک ہے کو دبائیں۔
  8. ‏SMS سے 6 ہندسوں کا کوڈ درج کریں۔
    • اگر آپ کو کوڈ موصول نہیں ہوا تو آپ SMS دوبارہ بھیجیں یا مجھے کال کریں کو دبا سکتے ہیں تاکہ ہمارا خودکار سسٹم کوڈ کے ساتھ آپ کو کال کرے۔
  9. اپنا نام درج کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں:
    • نام کی حد 25 کیریکٹرز ہے۔
    • آپ پروفائل فوٹو بھی شامل کر سکتے ہیں۔
  10. ہو گیا کو دبائیں۔
‏‏نوٹ: ذیل میں موجود ویڈیو صرف ان WhatsApp صارفین کے لیے قابل اطلاق ہے جن کے پاس JioPhone یا JioPhone 2 ہے۔

کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں