اپنے فون نمبر کی توثیق کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
اکاؤنٹ بنانے کیلئے WhatsApp کو ایک فعال فون نمبر درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ کو توثیق کرنے میں مسائل درپیش ہیں تو براہ کرم مندرجہ ذیل کی توثیق کر لیں:
  • آپ کے پاس App Store سے WhatsApp کا تازہ ترین ورژن انسٹال ہے۔
  • آپ نے اپنا مکمل بین الاقوامی فون نمبر درج کیا ہوا ہے، بشمول ملک کے کوڈ (یا ملکوں کی فہرست سے اپنا ملک منتخب کریں)۔
    • امریکہ کے فون نمبر کی مثال یہ ہے: ‎+ 1 408 XXX-XXXX۔
  • اپنے نمبر سے پہلے موجود کوئی بھی صفر (0) یا ایگزٹ کوڈز ہٹا دیں۔
  • آپ کے فون میں طاقتور سگنل کے ساتھ مکمل انٹرنیٹ رسائی ہے۔ تصدیق کرنے کے لیے کسی ویب پیج کو کھول کر دیکھیں۔
  • آپ کا فون بین الاقوامی SMS پیغامات موصول کر سکتا ہے۔
  • آپ غیر معاونت یافتہ آلات کا استعمال نہیں کر رہے جیسے کہ iPod touch یا iPad۔
  • آپ کا آلہ جیل بروکن نہیں ہے۔
  • یقینی بنائیں کہ آپ ایک معاونت یافتہ نمبر استعمال کر رہے ہیں۔ غیر معاونت یافتہ نمبرز کو WhatsApp پر رجسٹر نہیں کیا جا سکتا اور ان میں یہ شامل ہیں:
  • VoIP
  • لینڈ لائنز (نوٹ: لینڈ لائنز صرف WhatsApp Business ایپ پر قابل قبول ہیں)
  • ٹول فری نمبرز
  • پیڈ پریمیئم نمبرز
  • عالمی رسائی کے نمبرز (UAN)
  • ذاتی نمبرز
اپنا فون نمبر درج کرنے کے بعد، براہ کرم اپنے فون پر SMS موصول ہونے کا انتظار کریں۔ SMS میں 6 ہندسوں والا توثیقی کوڈ ہوگا جسے آپ WhatsApp میں توثیقی اسکرین پر درج کر سکتے ہیں۔ توثیقی کوڈ منفرد ہوتا ہے اور ہر بار نئے فون نمبر یا آلہ کی توثیق کرنے پر تبدیل ہوتا ہے۔ براہ کرم توثیقی کوڈ کا اندازہ نہ لگائیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کچھ مخصوص وقت کے لیے لاک آؤٹ ہو سکتے ہیں۔
نوٹ: اگر آپ کے پاس ‏iCloud Keychain فعال ہو اور اس نمبر کی پہلے توثیق کر چکے ہوں تو نیا SMS کوڈ موصول کیے بغیر آپ کی خود بخود توثیق ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کو SMS کے ذریعے اپنا کوڈ موصول نہ ہو تو ہمارا خودکار سسٹم آپ کو کوڈ کے ساتھ کال کر سکتا ہے۔ براہ کرم پانچ منٹ کا ٹائمر مکمل ہونے کا انتظار کریں اور اس دوران اپنے نمبر میں ترمیم نہ کریں۔ پانچ منٹ کے بعد، مجھے کال کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: آپ کے کیریئر کے لحاظ سے، آپ سے SMS یا فون کالز کے چارجز وصول کیے جا سکتے ہیں۔
اگر یہ مراحل فالو کرنے کے باوجود آپ کو کوڈ موصول نہ ہو تو براہ کرم مندرجہ ذیل پر عمل کریں:
  1. اپنے iPhone سے WhatsApp ان انسٹال کریں۔
  2. اپنے iPhone کو ری بوٹ کریں > اپنے iPhone کو آف کریں اور پھر واپس آن کریں۔
  3. App Store سے WhatsApp کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کریں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں