اپنے فون نمبر کی توثیق کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
ہم آپ کو ایک رجسٹریشن کوڈ بھیجتے ہیں تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ آپ جو فون نمبر WhatsApp پر استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ آپ کے زیر ملکیت ہے۔
رجسٹریشن کے تقاضے
  1. آپ صرف اپنے زیر ملکیت فون نمبر کو ہی رجسٹر کر سکتے ہیں۔
  2. آپ جس فون نمبر کو رجسٹر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس پر فون کالز اور SMS موصول کرنے کے کی سہولت ہونی چاہیے۔
  3. آپ کو کسی بھی قسم کی کال بلاک کرنے والی سیٹنگز، ایپس یا ٹاسک کلرز غیر فعال کر دینے چاہئیں۔
  4. آپ کے پاس موبائل ڈیٹا یا Wi-Fi کے ذریعے فعال انٹرنیٹ کنکشن ہونا چاہیئے۔ اگر آپ رومنگ ڈیٹا استعمال کر رہے ہوں یا آپ کا کنکشن خراب ہو تو ممکن ہے کہ رجسٹریشن کام نہ کرے۔ اپنے فون کے انٹرنیٹ براؤزر پر www.whatsapp.com کھول کر چیک کریں کہ کیا آپ انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔
  5. یقینی بنائیں کہ آپ ایک معاونت یافتہ نمبر استعمال کر رہے ہیں۔ غیر معاونت یافتہ نمبرز کو WhatsApp پر رجسٹر نہیں کیا جا سکتا اور ان میں یہ شامل ہیں:
    • ‏VoIP
    • لینڈ لائنز (نوٹ: لینڈ لائنز صرف WhatsApp Business ایپ پر قابل قبول ہیں)
    • ٹول فری نمبرز
    • پیڈ پریمیئم نمبرز
    • عالمی رسائی کے نمبرز (UAN)
    • ذاتی نمبرز
رجسٹر کرنے کا طریقہ
  1. اپنا فون نمبر درج کریں:
    • ڈراپ ڈاؤن کی فہرست سے اپنے ملک کا انتخاب کریں۔ یہ بائیں جانب آپ کے ملک کے کوڈ کو خودکار طریقے سے پُر کر دے گا۔
    • دائیں جانب موجود باکس میں اپنا فون نمبر درج کریں۔ اپنے فون نمبر سے پہلے کوئی 0 نہ لگائیں۔
  2. کوڈ کی درخواست کرنے کے لیے اگلا پر ٹیپ کریں۔
  3. ‏‏SMS کے ذریعے آپ کو موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا کوڈ درج کریں۔
‏SMS کے ذریعے 6 ہندسوں والا کوڈ موصول نہ ہونے کی صورت میں
  • پیشرفت کی بار ختم ہونے کا انتظار کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔ اس انتظار میں 10 منٹ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
  • کوڈ کا اندازہ نہ لگائیں ورنہ آپ مخصوص وقت کیلئے لاک آؤٹ ہو جائیں گے۔
  • اگر آپ کو کوڈ موصول ہونے سے پہلے ٹائمر ختم ہو جاتا ہے تو فون کال کی درخواست کرنے کا آپشن نمودار ہوگا۔ کال کی درخواست کرنے کے لیے مجھے کال کریں کا آپشن منتخب کریں۔ جب آپ کال اٹھائیں گے تو ایک خودکار آواز آپ کو 6 ہندسوں کا کوڈ بتائے گی۔ ‏‏WhatsApp کی توثیق کرنے کے لیے اسے درج کریں۔
نوٹ: آپ کے کیریئر کے لحاظ سے، آپ سے SMS یا فون کالز کے چارجز وصول کیے جا سکتے ہیں۔
ٹربل شوٹنگ کے مراحل
اگر آپ کو رجسٹر کرنے میں مسائل کا سامنا ہو تو براہ کرم مندرجہ ذیل آزمائیں:
  1. اپنا فون ریبوٹ کریں (فون ریبوٹ کرنے کے لیے، اسے آف کر کے 30 سیکنڈ انتظار کریں اور واپس آن کریں)۔
  2. ‏‏‏WhatsApp حذف کریں اور تازہ ترین ورژن انسٹال کریں۔
  3. آپ کو میسجز موصول ہو رہے ہیں یا نہیں یہ چیک کرنے کے لیے، کسی اور فون سے اپنے فون نمبر پر ٹیسٹ SMS بھیجیں اور ملکی کوڈ کے ساتھ فون نمبر بالکل ویسے ہی درج کریں جیسے آپ نے WhatsApp میں درج کیا ہے۔
ہم سیکیورٹی کی وجوہات کی بنا پر آپ کا کوڈ بذریعہ ای میل یا کسی دوسرے طریقے سے نہیں بھیج سکتے ہیں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں