Meta کمپنیوں کے ساتھ WhatsApp کون سی معلومات شیئر کرتا ہے؟

WhatsApp فی الحال Meta کمپنیوں کے ساتھ کچھ مخصوص قسم کی معلومات شیئر کرتا ہے۔ ہم دیگر Meta کمپنیوں کے ساتھ جو معلومات شیئر کرتے ہیں ان میں آپ کی اکاؤنٹ رجسٹریشن کی معلومات (جیسے کہ آپ کا فون نمبر)، ٹرانزیکشن ڈیٹا (جیسے کہ آپ WhatsApp میں Facebook Pay استعمال کرتے ہیں یا شاپس)، سروس سے متعلق معلومات، ہماری سروسز استعمال کرتے وقت آپ کاروباروں سے کس طرح انٹریکٹ کرتے ہیں اس بارے میں معلومات، موبائل آلہ کی معلومات اور آپ کا IP پتہ شامل ہیں، نیز پرائیویسی پالیسی کے سیکشن 'وہ معلومات جو ہم اکٹھی کرتے ہیں' میں بتائی گئی دیگر معلومات یا آپ کو نوٹس بھیج کر حاصل کی گئی یا پھر آپ کی رضامندی سے حاصل کی گئی معلومات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
ہم Meta کے ساتھ شیئر کی گئی معلومات کو اہم طریقوں کے ذریعے محدود رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم شروع سے آخر تک انکرپشن (اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن) کے ذریعے ہمیشہ آپ کی ذاتی بات چیت کی حفاظت کرتے رہیں گے، لہذا WhatsApp ہو یا Meta، کوئی بھی آپ کے نجی پیغامات کو نہیں دیکھ سکتا۔ ہم اپنے پاس یہ ریکارڈز نہیں رکھتے کہ کون کسے پیغام بھیج رہا ہے یا کال کر رہا ہے اور آپ کا شیئر کیا گیا مقام نہیں دیکھ سکتے ہیں، اسلئے ہم اسے Meta کے ساتھ شیئر نہیں کرتے اور نہ ہی ایسا کرنا ہمارے لیے ممکن ہے۔ ہمیں سروسز فراہم کرنے کے لیے آپ کے روابط کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ہم آپ کے روابط کو Meta کے ساتھ شیئر نہیں کرتے ہیں۔ آپ ان میں سے کچھ حدود کے بارے میں یہاں مزید جان سکتے ہیں۔
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں