کسی کی طرف سے بلاک ہونا

درج ذیل باتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ کو بلاک کیا گیا ہے:
  • اب آپ چیٹ ونڈو میں کسی رابطہ کا آخری بار دیکھا یا آن لائن نہیں دیکھ سکتے۔ یہاں مزید جانیں۔
  • آپ کو رابطہ کی پروفائل فوٹو کی اپ ڈیٹس نظر نہیں آتیں۔
  • آپ کو بلاک کرنے والے رابطے کو بھیجا گیا کوئی بھی پیغام ہمیشہ ایک چیک مارک (بھیجا گیا پیغام) دکھائے گا اور کبھی دوسرا چیک مارک (ڈیلیور کردہ پیغام) نہیں دکھائے گا۔
  • بلاک کرنے والے کو آپ کی کال نہیں جائے گی۔
اگر کسی رابطے کے حوالے سے آپ کو مذکورہ بالا تمام نشانیاں نظر آئیں تو اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ صارف نے آپ کو بلاک کر دیا ہے۔ تاہم دیگر امکانات بھی ہیں۔ ہم نے اس کو جان بوجھ کر مبہم رکھا ہے تاکہ جب آپ کسی کو بلاک کریں تو آپ کی رازداری کی حفاظت کی جا سکے۔ لہذا ہم بتا نہیں سکتے کہ آیا آپ کو کسی نے بلاک کیا ہوا ہے۔
کسی کو بلاک کرنے کا طریقہ یہاں جانیں: Android ‏| iPhone
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں