اپنی کاروباری پروفائل میں ترمیم کرنے کا طریقہ
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Android
iPhone
آپ کی کاروباری پروفائل آپ کو اپنی کمپنی کے بارے میں معلومات شامل کرنے کی سہولت دیتی ہے بشمول کاروبار کا نام، پتہ، زمرہ، تفصیل، ای میل اور ویب سائٹ۔ آپ کی پروفائل دیکھنے پر لوگ یہ معلومات آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔
کاروباری تجویز: ایک مکمل اور درست کاروباری پروفائل نہ صرف آپ کے کسٹمرز کو آگاہ رکھتی ہے۔ بلکہ اس سے آپ کے کاروباری اوقات جیسی چیزوں سے متعلق موصول ہونے والے میسجز کی تعداد بھی کم ہو سکتی ہے۔
اپنی کاروباری پروفائل کو دیکھنے کے لیے، WhatsApp Business ایپ کھولیں۔ پھر، مزید آپشنز
> کاروباری ٹولز > کاروباری پروفائل پر ٹیپ کریں۔

اپنی پروفائل فوٹو میں ترمیم کریں
- اپنی پروفائل فوٹو پر ٹیپ کریں، پھر ترمیم کریںپر ٹیپ کریں۔
- متبادل طور پر، اپنی کور فوٹو پر ترمیم کریںپر ٹیپ کریں، پھر پروفائل فوٹو شامل کریں یا ترمیم کریں پر ٹیپ کریں۔
- نئی تصویر لینے کے لیے کیمرا پر ٹیپ کریں یا موجودہ تصویر منتخب کرنے کے لیے گیلری پر ٹیپ کریں۔ آپ اپنی موجودہ پروفائل کی تصویر ہٹانے کے لیے حذف کریں> ہٹائیں پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔
- جب آپ تصویر منتخب کر لیں یا کوئی نئی تصویر لیں تو تصویر کو ضرورت کے مطابق کراپ کریں یا گھمائیں۔
- ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: آپ کی پروفائل فوٹو بطور ڈیفالٹ عوامی ہے۔ اس مضمون میں اپنی پرائیویسی سیٹنگز تبدیل کرنے کا طریقہ جانیں۔
اپنی کور فوٹو میں ترمیم کریں
- اپنی کور فوٹو پر ترمیم کریںپر ٹیپ کریں۔
- کور فوٹو شامل کریں یا اس میں ترمیم کریں پر ٹیپ کریں۔
- نئی تصویر لینے کے لیے کیمرا پر ٹیپ کریں یا موجودہ تصویر منتخب کرنے کے لیے گیلری پر ٹیپ کریں۔ آپ اپنی موجودہ کور فوٹو ہٹانے کے لیے حذف کریں> ہٹائیں پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔
- جب آپ تصویر منتخب کر لیں یا کوئی نئی تصویر لیں تو تصویر کو ضرورت کے مطابق کراپ کریں یا گھمائیں۔
- ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: آپ کی کور فوٹو بطور ڈیفالٹ عوامی ہے۔
اپنے کاروبار کے نام اور تفصیل میں ترمیم کریں
- جس فیلڈ کو آپ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں اس پر ترمیم کریںپر ٹیپ کریں۔
- ترمیم کریں۔
- ٹھیک ہے یا محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
اپنے کاروبار کے زمرے میں ترمیم کریں
- زمرہ کی فیلڈ پر ترمیم کریںپر ٹیپ کریں۔
- اپنے کاروبار کے لیے تین تک متعلقہ زمرے منتخب کریں۔
اپنے کاروبار کے پتے میں ترمیم کریں
- پتہ کی فیلڈ پر ترمیم کریںپر ٹیپ کریں۔
- کاروباری پتہ کی فیلڈ پر ٹیپ کریں، پھر اپنا کاروباری پتہ درج کریں۔
- آپ نقشے پر مقام سیٹ کریں یا نقشے پر مقام اپ ڈیٹ کریں پر ٹیپ کر کے بھی نقشے پر اپنے مقام کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ نقشے پر اپنا کاروباری پتہ اپ ڈیٹ کریں، پھر ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اس سے نقشے پر صرف آپ کے کاروبار کا مقام تبدیل ہو گا۔ آپ نے پتہ کی فیلڈ میں جو پتہ درج کیا وہ وہی رہے گا۔
- محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
اپنے کاروباری اوقات ترمیم کریں
- کاروباری اوقات کی فیلڈ پر ترمیم کریںپر ٹیپ کریں۔
- شیڈول کریں پر ٹیپ کریں۔
- مندرجہ ذیل شیڈول ٹمپلیٹس سے کوئی ایک منتخب کریں:
- منتخب وقت کے لیے کھلا ہے: ٹوگل کے ذریعے منتخب کریں کہ آپ کا کاروبار کن مخصوص دنوں میں کھلا ہوتا ہے۔ آپ ہر دن کے لیے کام کے اوقات کے مخصوص سیٹس کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں۔
- ہمیشہ کھلا ہے: ٹوگل کے ذریعے منتخب کریں کہ آپ کا کاروبار ہفتے کے کون سے دن کھلا ہے۔
- صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعے: ٹوگل کے ذریعے منتخب کریں کہ ہفتے کے کون سے دن آپ کا کاروبار اپائنٹمنٹس کیلئے کھلا ہے۔
- محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
آپ اپنے کاروباری اوقات کو ری سیٹ کرنے کے لیے مزید آپشنز
> صاف کریں پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔

اپنی ای میل اور ویب سائٹ میں ترمیم کریں
- جس فیلڈ کو آپ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں اس پر ترمیم کریںپر ٹیپ کریں۔
- اپنی معلومات اپ ڈیٹ کریں۔
- محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
اپنے لنک کردہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں ترمیم کریں
اگر آپ کے پاس کوئی لنک کردہ اکاؤنٹ نہیں ہے تو:
- Facebook یا Instagram شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
- Facebook یا Instagram > جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
- اپنے اکاؤنٹ کو اپنی کاروباری پروفائل میں شامل کرنے کے لیے اس میں لاگ ان کریں۔
اگر آپ کے پاس پہلے سے لنک کردہ اکاؤنٹس ہیں تو:
- اپنے لنک کردہ اکاؤنٹ کا نظم کرنے کے لیے اپنے Facebook پیج کے نام یا Instagram ہینڈل کے آگے ترمیم کریںپر ٹیپ کریں۔
- آپ اپنی پروفائل سے لنک کردہ اکاؤنٹ کو چھپا سکتے ہیں یا اسے اپنے WhatsApp اکاؤنٹ سے ان لنک کر سکتے ہیں۔
اپنے کیٹلاگ میں ترمیم کریں
- اپنے کیٹلاگ کو اپ ڈیٹ کرنے یا نیا بنانے کے لیے نظم کریں پر ٹیپ کریں۔
- ضرورت کے مطابق کیٹلاگ میں آئٹمز شامل یا ان میں ترمیم کریں۔ اس مضمون میں کیٹلاگ بنانے اور برقرار رکھنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔
اپنی بمتعلق کی معلومات میں ترمیم کریں
- بمتعلق کی فیلڈ پر ترمیم کریںپر ٹیپ کریں۔
- آپ ایک حسب منشا 'بمتعلق' میسج بنا سکتے ہیں یا پھر بمتعلق منتخب کریں کے سیکشن سے کوئی پری سیٹ منتخب کر سکتے ہیں۔
اپنے فون نمبر میں ترمیم کریں
فون نمبر کی فیلڈ پر ترمیم کریں
> اگلا پر ٹیپ کر کے اپنا فون نمبر اپ ڈیٹ کرنے کا پراسیس شروع کریں۔

متعلقہ مضامین:
- آپ کی کاروباری پروفائل کے بارے میں
- اپنی کاروباری پروفائل میں ترمیم کرنے کا طریقہ: iPhone | ویب اور ڈیسک ٹاپ