اپنا وال پیپر تبدیل کرنے کا طریقہ

WhatsApp آپ کو اپنا وال پیپر تبدیل کر کے اپنی چیٹس کو ذاتی نوعیت کا بنانے کی سہولت دیتا ہے۔ آپ تمام چیٹس کے لیے اپنا وال پیپر تبدیل کر سکتے ہیں یا پھر کسی مخصوص چیٹ کے لیے وال پیپر سیٹ کر سکتے ہیں۔ آپ ڈارک یا لائٹ موڈ کیلئے مخصوص وال پیپرز بھی منتخب کر سکتے ہیں اور اپنے ڈارک موڈ کے وال پیپر کو مدھم کر سکتے ہیں۔
تمام چیٹس کے لیے وال پیپر تبدیل کریں
  1. مزید آپشنز
    > سیٹنگز > چیٹس > وال پیپر پر ٹیپ کریں۔
    • متبادل طور پر، آپ چیٹ کھول کر > مزید آپشنز
      > وال پیپر پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
    • اگر آپ ڈارک موڈ استعمال کر رہے ہیں تو سلائیڈر کے ذریعے اپنے موجودہ وال پیپر کو مدھم کر سکتے ہیں۔
  2. تبدیل کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. وال پیپر کا زمرہ منتخب کریں، پھر اس تصویر کا انتخاب کریں جسے آپ اپنے وال پیپر کے طور پر سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
    • آپ WhatsApp کے ڈیفالٹ وال پیپر کو بحال کرنے کے لیے ڈیفالٹ وال پیپر پر بھی ٹیپ کرسکتے ہیں۔
  4. وال پیپر سیٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
کسی مخصوص چیٹ کے لیے وال پیپر تبدیل کریں
  1. جس چیٹ کے لیے آپ وال پیپر تبدیل کرنا چاہتے ہیں اسے کھولیں۔
  2. مزید آپشنز
    > وال پیپر پر ٹیپ کریں۔
    • اگر آپ ڈارک موڈ استعمال کر رہے ہیں تو سلائیڈر کے ذریعے اپنے موجودہ وال پیپر کو مدھم کر سکتے ہیں۔
  3. وال پیپر کا زمرہ منتخب کریں، پھر اس تصویر کا انتخاب کریں جسے آپ اپنے وال پیپر کے طور پر سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
    • آپ WhatsApp کے ڈیفالٹ وال پیپر کو بحال کرنے کے لیے ڈیفالٹ وال پیپر پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔
  4. وال پیپر سیٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں