وائس میسجز بھیجنے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
اگر آپ پیغام ٹائپ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ صوتی پیغام ریکارڈ کر کے بھیج سکتے ہیں۔
وائس میسج بھیجیں
- انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ نے میسج کا باکس منتخب کیا ہوا ہے۔
- وائس > وائس کو دبائیں اور اپنا وائس میسج ریکارڈ کرنے کے لیے بولنا شروع کریں۔
- ریکارڈنگ بند کرنے کے لیے روکیں کو دبائیں۔
- اس کے بعد آپ یہ کر سکتے ہیں:
- وائس میسج سننے کے لیے پلے کریں کو دبائیں۔
- وائس میسج بھیجنے کے لیے بھیجیں کو دبائیں۔
- وائس میسج حذف کرنے کے لیے حذف کریں کو دبائیں۔
نوٹ: اگر آپ کے میسج کا شروع والا حصہ ریکارڈ نہ ہوا ہو تو آپ کو شاید بولنا شروع کرنے سے پہلے ایک سیکنڈ انتظار کرنا پڑے۔
بھیجے گئے وائس میسجز پر آپ کو دکھائی دے گا:
- آپ کے وصول کنندگان نے جو وائس میسجز پلے نہیں کیے ہیں ان پر سبز مائیکرو فون۔
- آپ کے وصول کنندگان نے جو وائس میسجز پلے کیے ہیں ان پر نیلا مائیکرو فون۔
نوٹ: ذیل میں موجود ویڈیو صرف ان WhatsApp صارفین کے لیے قابل اطلاق ہے جن کے پاس JioPhone یا JioPhone 2 ہے۔
متعلقہ مضامین:
- وائس میسجز پلے کرنے کا طریقہ