وائس میسجز بھیجنے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
WhatsApp کی وائس میسجنگ کی سہولت آپ کو روابط اور گروپس کے ساتھ فوری مواصلت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ آپ اہم اور وقت کے لحاظ سے حساس معلومات ڈیلیور کرنے کیلئے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ تمام وائس میسجز خود بخود ڈاؤن لوڈ ہو جاتے ہیں۔
آپ اسٹیٹس کے ذریعے وائس اپ ڈیٹس ریکارڈ اور شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
آپ بھیجنے سے پہلے اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹ دیکھ سکتے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو اسے دوبارہ ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ پھر، اپنے منتخب کردہ روابط کے ساتھ اپنی اپ ڈیٹ شیئر کریں۔ وہ آپ کی اپ ڈیٹ سن سکیں گے اور آڈیو پلے ہوتے ہوئے اس کی فعال ویژوئلائزیشن دیکھ سکیں گے۔
وائس میسج بھیجیں
- انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
- مائیکرو فونپر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں اور کہنا شروع کریں۔
- مکمل ہو جانے پر مائیکرو فونسے اپنی انگلی ہٹائیں۔ وائس میسج خود بخود بھیج دیا جائے گا۔


وائس میسج ریکارڈ کرتے وقت، آپ اسے سلائیڈ کر کے منسوخ
کر سکتے ہیں۔



طویل وائس میسج ریکارڈ کریں
- انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
- مائیکرو فونپر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں اور کہنا شروع کریں۔
- ہینڈز فری ریکارڈنگ لاک کرنے کیلئے اوپر کی جانب سلائیڈ کریں۔
- مکمل ہونے کے بعد، میسج بھیجنے کے لیے بھیجیںپر ٹیپ کریں۔
طویل وائس میسج ریکارڈ کرتے ہوئے، آپ اسے منسوخ کرنے کے لیے منسوخ کریں پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔ آپ ریکارڈنگ کو روکنے یا اپنے میسج کے ڈرافٹ کا پیش منظر دیکھنے کے لیے سرخ موقوف کے بٹن
پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔ اسی وائس میسج میں ریکارڈنگ جاری رکھنے کے لیے سرخ مائیک کے آئیکن
پر ٹیپ کریں۔


وائس اسٹیٹس اپ ڈیٹ ریکارڈ کریں اور بھیجیں
آپ زیادہ سے زیادہ 30 سیکنڈ کی وائس اپ ڈیٹس ریکارڈ اور شیئر کر سکتے ہیں۔
- اپنا اسٹیٹس ٹیب کھولیں۔
- ٹیکسٹ آپشن منتخب کریں۔
- ٹیکسٹ کمپوزر میں، مائیکرو فون پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں اور کہنا شروع کریں۔
- مکمل ہو جانے پر، مائیکرو فون سے اپنی انگلی ہٹائیں۔ وہ رابطہ یا گروپ چیٹ منتخب کریں جس پر آپ اپنی اپ ڈیٹ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
- پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: کچھ فونز پر، اگر آپ کے میسج کی شروعات ریکارڈ نہ ہو رہی ہو، تو آپ کو شاید بولنے سے پہلے کچھ دیر انتظار کرنا ہوگا۔
بھیجے گئے وائس میسجز پر آپ کو دکھائی دے گا:
- ایک خاکستری مائیکرو فون ان وائس میسجز پر جو آپ کے سبھی وصول کنندگان نے پلے نہیں کیے ہیں (لیکن شاید کچھ نے پلے کیے ہوں)۔
- ایک نیلا مائیکرو فون ان وائس میسجز پر جنہیں آپ کے سبھی وصول کنندگان نے پلے نہیں کیا ہے۔
متعلقہ مضامین:
- وائس میسجز پلے کرنے کا طریقہ
- وائس میسجز کا پیش منظر دیکھنے کا طریقہ