چیٹس حذف کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
کسی انفرادی چیٹ کو حذف کریں
- چیٹس ٹیب میں، اس چیٹ پر دائیں سوائپ کریں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- مزید > چیٹ حذف کریں > چیٹ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
متبادل طور پر چیٹس ٹیب کے بالائی کونے میں ترمیم کریں پر ٹیپ کریں > وہ چیٹ منتخب کریں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں > حذف کریں > چیٹ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
کسی گروپ چیٹ کو حذف کریں
کسی گروپ چیٹ کو حذف کرنے کیلئے، پہلے آپ کو اس گروپ سے باہر نکلنا ہوگا:
- چیٹس ٹیب میں اس گروپ چیٹ پر دائيں سوائپ کریں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- مزید > گروپ سے باہر نکلیں > گروپ سے باہر نکلیں پر ٹیپ کریں۔
- گروپ چیٹ پر دائيں جانب سوائپ کریں > گروپ حذف کریں > گروپ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
تمام چیٹس کو بیک وقت حذف کریں
- WhatsApp سیٹنگز > چیٹس > تمام چیٹس حذف کریں پر جائیں۔
- اپنا فون نمبر درج کریں > تمام چیٹس حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
انفرادی چیٹس آپ کے چیٹس ٹیب سے حذف ہو جائیں گی۔ تاہم، گروپ چیٹس بدستور آپ کے چیٹس ٹیب میں دکھائی دیں گی اور آپ بدستور ان کا حصہ ہوں گے جب تک آپ ان سے نکل نہیں جاتے۔
متعلقہ مضامین: